aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
آئین کے سوا کوئی قانون نہیں چلے گا،چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین پر یقین رکھتی ہے۔ اس کے سوا کوئی قانون نہیں چلے گا۔ کراچی کے وکلا کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔کراچی بار کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کبھی بدنیتی سے ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جو آئین سے متصادم ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نچلی سطح پر لوگوں کی مدد کریں جس سے انہیں انصاف کے حصول میں آسانی ہو۔ جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے بعد مشکلات کا سامنا تھا لیکن چیف جسٹس صاحبان، قانونی ماہرین اور وکلا کی مدد سے جوڈیشل پالیسی بنائی گئی۔ جوڈیشل پالیسی سے ساٹھ فیصد اہداف حاصل ہوئے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کراچی کے وکلا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بارہ مئی اور نو مارچ کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ عدلیہ سے صرف انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ عدلیہ میں کرپشن کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا بھی اپنی صفوں میں کرپشن کا خاتمہ کریں۔ کوئی وکیل کرپشن میں ملوث ہے تو بار احتساب کرے۔ اس سے پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی بار کے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News