aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
مولانا سعید جلال پوری سپرد خاک

کراچی: کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عالم دین سعید جلال پوری سمیت چار افراد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا سعید جلال پوری ، ان کے صاحبزادے عمر حذیفہ جلال پوری ، داماد فخر الزماں اور ڈرائیور عبدالرحمٰن کی اجتماعی نماز جنازہ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مسجد کی طرف آنے والے تمام راستے ٹینکر اور ٹرک کھڑے کرکے بند کردیئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جنازے میں امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی ، سابق ارکان قومی و سندھ اسمبلی لئیق خان، مولانا عمر صادق ، نصر اللہ شجیع، جمعیت علمائے اتحاد پاکستان کے مولانا ضمیر اختر منصوری سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، علمائے کرام اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جامعہ کے مہتمم اعلیٰ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے نماز جنازہ پڑھائی۔ علمائے کرام نے شرکاء سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ جنازے کے بعد میتیں مسجد سے باہر لائی گئیں تو شرکاء نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔ میتیں ان کی آخری آرام گاہ کی طرف روانہ کرنے کے بعد شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ چاروں شہداء کو ابو الحسن اصفہانی روڈ اسکاؤٹ کالونی میں واقع جامع مسجد خاتم النبین کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News