aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
جیل اصلاحات کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو پارلیمانی کمیٹیوں اور انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں جیل اصلاحات کا جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبہ سندھ میں جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے بے سہارا قیدیوں کو قانونی امداد اور جیل حکام کیلئے بہتر سروس اسٹرکچر فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خواتین اور نابالغ بچوں کی جیلوں کے حالات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صدر نے کہا کہ جیلوں کی حالت بہتر بنانے خاص طور پر گنجائش بڑھانے اور قیدیوں کیلئے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کی بہتری کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت سے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پرانی جیلوں کو اپ گریڈ کرنے اور نئی بیرکیں تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا میکنزم تیار کیا جائے کہ قیدی رہائی کے بعد معاشرے کے مفید اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔ اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ، وزیرداخلہ رحمان ملک اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
  
 
 
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News