|
|
|
|
قومی اسمبلی: اپوزیشن کی حکومت پر تنقید
اسلام آباد: چوہدری نثار علی خان نے پارلیمانی شیڈول کے برعکس آئندہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ فوزیہ وہاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کا احترام کرنا سیکھیں۔رواں اجلاس قوم کو خوشخبری دینے کے لئے بلایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا بیسواں اجلاس جمعرات کو شروع ہو گیا جس میں آئینی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بغیر شیڈول اور بغیر ایجنڈے کے بلایا گیا۔ آئندہ پارلیمانی کلینڈر کے برعکس اجلاس بلایا گیا تو بائیکاٹ کریں گے۔
حکومت صدر زرداری کو خوش کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی۔ پارلیمنٹ کو سنجیدگی سے چلایا جائے، ورنہ یہ ڈیبیٹنگ کلب ہے۔ دیگر اپوزیشن اراکین نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا کہ صدر اختیارات پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا وعدہ پورا کرنا چاہتے ہیں۔ قوم کو انیس سو تہتر کے آئین کی بحالی کا تحفہ دینے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب نے کہا حکومت تمام وعدے پورے کرے گی اپوزیشن لیڈر تنقید برائے تنقید کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پانی اور گیس کا بحران ختم ہونے پر آئندہ ماہ بجلی کی قیمت کم کردی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ، فوج اور پولیس سمیت کئی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ باقی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پے اینڈ پینشن کمیٹی غور کر رہی ہے۔ ایوان کا اجلاس کل صبح دس بجے پھر ہوگا۔
|
|
|
|
| |
 |
|
|
|
 |
|
February 12, 2012, 01:23:59 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 12:48:25 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 12:32:41 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 12:02:47 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 12:01:13 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 10:59:46 AM |
|
 |
|
February 12, 2012, 10:38:02 AM |
|
 |
|
February 12, 2012, 10:32:12 AM |
|
 |
|
February 12, 2012, 08:56:02 AM |
|
 |
|
February 11, 2012, 10:08:39 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 10:01:10 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 09:56:24 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 07:36:45 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 07:28:08 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 07:21:59 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 07:13:49 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 06:00:51 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 01:58:36 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 12:27:29 PM |
|
 |
|
February 11, 2012, 12:00:02 PM |
|
|
|
|