aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
پاکستانی طالبعلموں کی امتیازی پوزیشنز

راولپنڈی: ایک طرف پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کا برا حال ہے قومی ہیرو سمجھے جانے والے کھلاڑی ہرطرف بدنامی کا باعث بن رہے ہیں دوسری طرف پاکستان کے دو ہونہار طالبعلموں نے اے اور او لیول میں امتیازی پوزیشنز حاصل کر کے نہ صرف دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بلکہ یہ ثابت بھی کردیا ہے کہ قومی ہیرو کہلانے کے مستحق وہی ہیں۔راولپنڈی کے دو نوجوانوں صائم اور اسد فاروقی نے اے اور او لیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ صائم نے اے لیول کے شعبہ عمرانیات میں مضمون نویسی کے مقابلہ میں دنیا بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔صائم کا کہنا ہے کہ ان کے لئے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ملک کے لیے اتنا بڑا اعزاز حاصل کرنا ان کے حصے میں آیا۔ریجن بھر میں او لیول میں ٹاپ کرنے والے اسد فاروقی بھی صائم جیسے ہی جذبات رکھتے ہیں۔ اسد کا کہنا ہے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کو بھی مناسب وقت دیتا ہے۔ اگر پاکستانی نوجوانوں کو مواقع ملیں تو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ صائم اور اسد کی کامیابی پر ان کے اساتذہ بھی بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنا صائم اور اسد کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔صائم اور اسد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی محنت کو اپنا شعار بنا کرملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News