aaj-news-logo
Monday 13, February 2012
English news
   
 
بلوچستان پولنگ: فائرنگ سے اکیس زخمی

جعفرآباد: جعفرآباد میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پچیس پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اکیس افراد زخمی ہوئے۔ میر عطااللہ بلیدی سمیت بارہ آزاد امیدواروں نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ تحصیل اوستہ محمد کے علاقے نورپور میں پولنگ ایجنٹوں میں ہاتھا پائی کے بعد فائرنگ سے چودہ افراد زخمی ہوگئے، اس کے بعد عملہ پولنگ اسٹیشن چھوڑ کر بھاگ گیا اور اس پولنگ اسٹیشن پر پولنگ روک دی گئی۔ نوشکی جبین میں بھی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے بعد پولنگ روکی گئی۔ اس سے پہلے گوٹھ جمعہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔ یعقو مالا میں بوائز پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ پی بی پچیس میں ضمنی انتخاب کے دوران دھاندلی کے الزمات بھی لگائے جاتے رہے۔ آزاد امیدوار عطا اللہ بلیدی کا کہنا تھا کہ ان کے ڈیڑھ سو سے زائد پولنگ ایجنٹ اغواء کئے گئے۔ انہوں نے ریٹرننگ افسر، ڈی سی او اور ڈی پی او کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ آزاد امیدوار مائی جوری نے شکوہ کیا کہ حکومت نے پولنگ والے دن بھی انہیں سیکورٹی نہیں دی۔ اٹھارہ فروری دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں پی بی پچیس سے آزاد امیدوار رستم خان جمالی کامیاب ہوئے تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عطاء اللہ خان بلیدی دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ وزیر ایکسائز رستم خان جمالی کو اگست دو ہزار نو میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی تھی۔
  
 
 
سینیٹ انتخابات :ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان
February 12, 2012, 09:40:06 PM
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News