aaj-news-logo
Monday 13, February 2012
English news
   
 
سینٹ: اسکینرز خریدنے پراظہار برہمی

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا بغیر ٹینڈر نیو ٹیک کمپنی سے اسکینرز خریدنے پر اظہار برہمی، کمیٹی نے اسکینرز کی خریداری کے معاہدے، ٹینڈر کے قواعد اور ان اسکینرز کے انسانی صحت پر اثرات کی تفصیلات طلب کر لیں۔سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ چین سے منگوائے گئے اسکینرز ایک گھنٹے میں صرف چالیس گاڑیاں اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے صرف مشتبہ گاڑیوں کو اسکین کیا جا سکے گا۔ ان اسکینرز کے ذریعے چھوٹی گاڑیوں کو اسکین کرنے کے لئے انہیں زمین سے بلند کرنا پڑے گا۔ اجلاس کے بعد سینیٹر طلحہ محمود نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کثیر لاگت سے خریدے گئے چار اسکینرز پر کمیٹی کے تحفظات ہیں، کمیٹی نے ایک ہفتے میں اسکینرز خریدنے کے معاہدے، ٹینڈر کے قواعد اور ان اسکینرز کے انسانی صحت پر اثرات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے امریکا اور یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر کی جانے والی اسکیننگ کو بے عزتی اور پاکستان کی ثقافت کے خلاف قرار دیا ہے۔ کمیٹی فاٹا اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے دورہ امریکا منسوخ کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔امریکی ہوائی اڈوں پر پاکستانیوں کی اسکیننگ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی موبائل سموں کے حوالے سے جلد اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ کمیٹی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اہم شاہراہیں بلاک کرنے کا بھی نوٹس لیا ہے۔
  
 
 
سینیٹ انتخابات :ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان
February 12, 2012, 09:40:06 PM
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News