aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
صدر زرداری، حامد کرزئی ملاقات

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کے لئے چیلنج ہے لیکن اسے صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ افغانستان کی خود مختاری پاکستان کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ افغانستان میں یکجہتی اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ حامد کرزئی نے افغانستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاک افغان صدور کی ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود بھی مذاکرات میں شامل ہوگئے۔ صدر زرداری کی معاونت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی، رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ نے کی۔ کرزئی کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر زلمے رسول اور قومی سلامتی کے مشیر امراللہ موجود تھے۔ اس سے پہلے حامد کرزئی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو چیئر مین سینیٹ فاروق نائیک اور وفاقی وزرا نے ان کا استقبال کیا۔ وہ کل وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ حامد کرزئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اور امریکی وزیر دفاع کے دورہ کابل کے بعد کرزئی افغانستان میں سیاسی عمل پر ایک فریم ورک پاکستان لائے ہیں۔
  
 
 
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News