aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
رواں ماہ تہتر کا آئین بحال ہو جائیگا، صدر

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک تہتر کا آئین بحال ہوجائے گا۔ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اسی لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا اختیار خود پارلیمنٹ کے حوالے کیا۔ صدر نے بتایا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے انیسویں اور بیسویں سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں صدر آصف زردرای نے کہا کہ ایوان صدر میں کچھ عرصہ قبل تک ایک ایسے شخص کا راج تھا۔ جس نے کبھی نہ جانے کا خواب دیکھ رکھا تھا لیکن سیاست کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ لاکھ مخالفتوں اور کمزور جمہوریت کے دعووں کے باوجود ایوان صدر میں سیاسی کارکنان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی ماہ قوم کو آئین کی تہتر کی شکل میں بحالی کا تحفہ دیں گے۔ صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ محترمہ کی برسی پر کسی ایک کو نہیں انتہا پسند سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایوان صدر میں تقریر کے دوران صدر آصف زرداری شاعرانہ موڈ میں دکھائی دیے۔ تقریب کے آخر میں صدر زرداری نے دو ہزار پانچ سے دو ہزار آٹھ تک صحافیوں، اداروں اور اشتہاری ایجنسیوں کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا۔
  
 
 
سینیٹ انتخابات :ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان
February 12, 2012, 09:40:06 PM
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News