aaj-news-logo
Thursday 24, May 2012
English news
   
 
کراچی امن جرگے کے زیر اہتمام امن کانفرنس

کراچی: کراچی امن جرگے نے شہر میں لسانی فساد کی سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور حالیہ فسادات کے متاثرین کو معاوضے کا مطالبہ کردیا۔ اورنگی ٹاؤن میں کراچی امن جرگے کے زیر اہتمام امن کانفرنس میں سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور قومیتوں کے عمائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کی۔ مقررین نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے زبان و نسل کے تعصب سے بالاتر ہوکر حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی و سماجی تنظیمیں خود احتسابی اختیار کریں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی کے حالیہ فسادات کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ اسٹریٹ کرائمز اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سائٹ اور لانڈھی کے سوشل سیکورٹی اسپتالوں میں شعبہ حادثات قائم کئے جائیں اور کمیونٹی پولیس ختم کی جائے۔ شرکاء نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور بھار ت کی دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
  
 
 
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک
May 23, 2012, 09:25:28 PM
فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا گیا، افسران کی تلاش جاری
May 23, 2012, 09:02:13 PM
اسامہ کی جاسوسی: ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال قید کی سزا
May 23, 2012, 08:35:34 PM
موجودہ حکمران کشکول لئے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں، نواز شریف
May 23, 2012, 07:25:54 PM
کراچی کا امن تباہ کرنیوالے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم
May 23, 2012, 06:35:07 PM
کراچی میں امن کیلئے سندھی پیرا ملٹری فورس بنائی جائے، قادر مگسی
May 23, 2012, 06:30:35 PM
وزیراعظم گیلانی سے رحمان ملک کی ملاقات
May 23, 2012, 05:37:06 PM
وزیر اعظم کچھ نہیں کر سکتے تو آئین اپنا راستہ خود نکالے گا، چیف جسٹس
May 23, 2012, 05:03:54 PM
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک
May 23, 2012, 02:33:18 PM
پاک، بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات کل شروع ہوں گے
May 23, 2012, 01:37:47 PM
مظفر بھٹو کی ہلاکت ، محبت ریلی پر فائرنگ کیخلاف اندرون سندھ ہڑتال
May 23, 2012, 01:27:11 PM
کراچی : اولڈ سٹی ایریا بند، ایک شخص جاں بحق، بس نذرآتش
May 23, 2012, 12:39:26 PM
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
May 23, 2012, 11:28:27 AM
عوامی تحریک کا کل کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان
May 22, 2012, 09:21:09 PM
کراچی ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا، 11 افراد جاں بحق
May 22, 2012, 09:01:02 PM
صدر زرداری کو شکاگو نہیں جانا چاہئے تھا، عمران خان
May 22, 2012, 08:28:17 PM
مظفر بھٹو کی لاش برآمد، جسقم کا کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان
May 22, 2012, 08:04:41 PM
حکومت عدالتی احکامات پر توجہ نہیں دے رہی، چیف جسٹس
May 22, 2012, 06:06:27 PM
صدر زرداری پاکستان کا مقدمہ لڑنے میں ناکام رہے، قریشی
May 22, 2012, 05:33:44 PM
نیٹو سپلائی پر پاکستان سے جلد معاہدہ طے پا جائیگا، امریکا کا دعویٰ
May 22, 2012, 05:22:32 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News