آج کی ریسیپی : چکن بادامی قورمہ

x17-chicken-korma-lucknow.jpg.pagespeed.ic.xB4Ii2ooUx

:اجزاء
چکن آدھا کلو
تیل ١ پیالی
پیاز ٢ عدد
دھی ١ پاؤ
نمک حسب زوق
لال مرچ پسی ھوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ١ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ھوا آدھی چائے کا چمچ
ھلدی تھوڑی سی
ثابت گرام مصالحہ(کالی مرچ،لونگ،چھوٹی الائچی،لہسن ادرک پسا ہوا)
١ کھانے کا چمچ
بادام ٦ سے ٧ عدد

:ترکیب
سب سے پہلے ایک پیالی میں دہی لے کر تمام مصالحے شامل کر کے پھینٹ کر رکھ دیں۔
اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز فرائی کر کے الگ سے ایک پلیٹ میں نکال لیں
پھر اسی تیل میں چکن شامل کرکے 5 منٹ تک فرائی کریں اور لہسن ادرک کا پیسٹ بھی ڈال دیں
اوردہی کا مکسچر شامل کر کے بھون لیں
پھر پیاز کو اچھی طرح سے پیس لیں اور شوربہ میں شامل کر دیں
اور جوش آنے تک ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکایں۔
پھرالگ سے بادام ابال کر چھوٹی ٹکریاں کر کے قورمے میں شامل کر دیں۔
اب بادام سے سجاوٹ کریں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

loading...
loading...