آج کی ریسیپی: ملائی کے لڈو

50-Malai Laddoo's

:اجزاء

کاٹیج چیز آدھا کلو
کنڈنسڈ ملک دو کھانے کے چمچ
کیوڑہ دو کھانے کے چمچ
الائچی پانچ عدد
زعفران حسب ذوق
بادام حسب ضرورت
پستہ حسب ضرورت

:ترکیب

کاٹیج چیز کو اچھی طرح مسل کر فرائی پین میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں- نرم ہونے پر کنڈنسڈ ملک شامل کر کے مکس کر لیں-
جب نرم ہو جائے تو اس میں کیوڑا اور الائچی شامل کر کے آنچ بند کر دیں-
اب پین سے نکال کر فریج میں ٹھنڈا کر لیں-
فریج سے نکال کر زعفران شامل کریں اور اس کے لڈو بنا لیں-
سجاوٹ کے ساتھ سرو کریں-

loading...
loading...