آج کی ریسیپی: ملائی چکن

9

:اجزاء

(چکن آدھا کلو (بون لیس

ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

پیاز تین کھانے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی

تندوری کلر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کوکنگ آئل آدھا کپ

گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت)

کھوپرا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا (

خشخاش کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

بالائی ایک کپ

چینی آدھا چائے کا چمچ

بادام دو کھانے کے چمچ

:ترکیب

بون لیس چکن کو ادرک لہسن کے پیسٹ،نمک، تلی اور پسی پیاز اور تندوری کلر کے ساتھ میرینیٹ  کر کے تیس منٹ  کے لیے رکھ دیں۔

اب ایک پین میں تیل گرم  کر کے ثابت گرم مصالحہ، پسا کھوپرا، خشخاش کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی اور نمک شامل کر کے پانچ منٹ فرائی کریں۔

پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ڈھکیں اور پندرہ منٹ  پکائیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔

اس کے بعد بالائی اور چینی شامل کر کے دس منٹ کے لیے دَم  پر رکھیں۔

آخر میں اسے سلائس میں کٹے اور فرائی  کیے ہوئے بادام سے گارنش کر کے سرو کریں۔

loading...
loading...