aaj-news-logo
Thursday 17, May 2012
English news
   
 
اسلام آباد: پی ٹی سی ایل ملازمین کا احتجاج جاری

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں تیسویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔ اسلام آباد میں مظاہرین نے زیرو پوائنٹ اور ریڈیو چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ٹی سی ایل ملازمین مطالبات کے حق میں گزشتہ تیس روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملازمین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو سینکڑوں ملازمین نے زیرو پوائنٹ اور ریڈیو چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی مشکلات کا شکار رہی ۔ اس دوران مظاہرین نے پی ٹی سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلانات کے مطابق ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ملازمین نے حکومت اور چیف جسٹس افتخار چوہدری سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
  
 
 
وزیر اعظم ہاوٴس کے سامنے غربت سے تنگ شخص کی خودسوزی
September 19, 2010, 07:57:39 PM
شیخوپورہ:ہزاروں افراد پانی کی بوند کوترس گئے
September 19, 2010, 04:49:16 PM
کراچی: شوہر کی بیوی، بچوں کو زہر دینے کے بعد خودکشی
September 18, 2010, 01:32:04 PM
میرپورخاص:خاتون اسپتال کے پارک میں دم توڑ گئی
September 17, 2010, 12:58:01 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News