نیل پالش اب نماز کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی

Untitled-1

نیل پالش خواتین کی زیبائش و آرائش کا اہم جزو ہے اور بناؤ سنگھار میں خاصی اہمیت رکھتا ہے، تاہم یہ نماز پڑھتے ہوئے رکاوٹ بن سکتی ہے۔

نیل پالش ناخنوں پر ایک پرت چڑھا دیتی ہے جس کے باعث ناخنوں تک پانی نہ پہنچنے سے وضو نہیں ہو پاتا۔

لیکن اب ایسی “نماز فرینڈلی” نیل پالش تیار کرلی گئی ہے جو نماز کی راہ میں حائل نہیں ہوگی۔

اورلی کاسمیٹکس کمپنی اور مسلم گرل نامی ادارے کے اشتراک سے تیار کردہ یہ نیل پالش ایسی جھلی پر مشتمل ہے جس سے پانی باآسانی گزر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس نیل پالش کی مشہوری حلال پینٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کی جارہی ہے۔ اس کے بارے میں ویڈیو دیکھیں۔

loading...
loading...