سعودی خواتین افطاری تیار کرنے میں کتنے گھنٹے صرف کرتی ہیں؟

Untitled-1

جدہ: سعودی خواتین سے ایک دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ افطار کی تیاری پر روزانہ کتنا وقت صرف کرتیں ہیں۔ جس کا جواب سُن کر شاید پاکستانی خواتین کو چکر آجائیں۔

سوال کے جواب میں سعودی خواتین کی اکثریت نے جواب دیا کہ وہ کم از کم چھ گھنٹے تک افطار کی تیاری میں صرف کرتی ہیں۔ اس کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سب سے زیادہ کھانا پینا اسی مہینے میں ہوتا ہے۔

اندلسیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ میں اور میری والدہ ظہر سے مغرب تک کچن میں ہی رہتی ہیں۔ ایک اور سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ دوپہر کو آنکھ کھلتے ہی کچن میں ڈیرہ ڈال لیتی ہوں جو مغرب کی آذان کے بعد تک جاری رہتاہے۔

رمضان کے ابتدائی دنوں میں ڈشوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے اور آخری رمضان تک چند ڈشوں تک محدود ہو جاتی ہے۔

loading...
loading...