دنیا بھر میں سب سے طویل اور چھوٹا روزہ کن ممالک میں ہے؟

Ramzan

رمضان آتے ہی یہ بحث شدت اختیار کرلیتی ہے کہ دنیا میں کس جگہ روزہ سب سے طویل ہے اور سب سے چھوٹا روزہ کہاں رکھا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسی ہی کسی بحث میں حصہ لے چکے ہیں تو جان لیجیے دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ روس کے شہر مورمانسک میں 20 گھنٹے 45 منٹ جب کہ روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹینا میں 11 گھنٹے ہے۔

اس کے علاوہ آئس لینڈ،گرین لینڈ، سوئیڈن اور الاسکا میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے سے زائد ہے جب کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے ہے۔

پاکستان، ایران، افغانستان اور ترکی کے مسلمان 15 گھنٹے سے زائد دورانیہ کا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 14 گھنٹے طویل ہے۔

loading...
loading...