نومولود سے ملاقات کیلئے کب اور کیسے جانا چاہئیے؟

Untitled-1

جب ہم کسی نومولد کی اس دنیا میں آمد کی خوشخبری سُنتے ہیں تو دل کرتا ہے فوراً اس سے ملنے پہنچ جائیں۔ جب وہاں پہنچ جاتے ہیں تو خوشی اور جذبات میں اتنے گم ہوجاتے ہیں کہ کچھ ضروری اور اہم باتوں کو سرے سے نظر انداز کردیتے ہیں۔

تو یاد رکھئے، جب آپ کسی کے گھر یا اسپتال میں نومولود سے ملنے جائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے کی پیدائش کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ملنے کے لئے نہ بھاگنے لگیں بلکہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ ایسا اس لئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا ملنا بچے کے لئے زحمت کا سبب بن جائے۔

ملنے کے لئے جاتے ہوئے پرفیوم اور سگریٹ کے استعمال سے پرہیز کریں یا پھر کوئی بھی ایسی چیز جس میں تیز یا خاص قسم کی بو ہو۔ اگر آپ ننھے بچے کی تصویر لینا چاہتے ہیں تو بغیر فلیش کے تصویر لیں۔ اگر موبائل سے فوٹو لے رہے ہیں تو موبائل کی لائٹ کو بچے کی آنکھوں پر نہ پڑنے دیں۔

بچہ زیادہ وقت سونے میں گزارتا ہے۔ لہٰذا وہاں دھیمی آواز میں باتیں کریں، دھمک کے ساتھ چلنے سے بھی پرہیز کریں۔ بچے کو پیارکرنے کے لئے بستر سے نہ اٹھائیں، خاص طور پر چومنے سے پرہیز کریں، ایسی صورت میں انفیکشن کا ڈر رہتا ہے۔

تھوڑی دیر رکنے کے بعد واپس آجائیں تاکہ بچے کے ساتھ زچہ کو زحمت نہ اٹھانی پڑے، زیادہ دیر تک رکنا بسااوقت زچہ کے آرام میں خلل ڈالتا ہے۔ اگر آپ کسی طرح کی بیماری میں مبتلا ہیں، خاص طور پر متعدی امراض میں تو پھر بچے سے ملنے کو ملتوی کردیں۔ کیونکہ چھوٹے بچے پر معمولی جراثیم کے اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ جب صحت مند ہوجائیں تو پھر بچے سے ملیں اور خوشیاں منائیں۔

loading...
loading...