آج کا ٹوٹکا: دل کی بند شریانوں کو کھولنے کا لاجواب نسخہ

totka

ویسے تو تمام ڈرائی فروٹس ہی بے شمار فوائد کے حامل ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو پستے سے متعلق ایسی معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں جسے جان کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے۔

پستے کا سب سے بہترین فائدہ یہ ہے کہ یہ انسانی جسم میں خون کی روانی کو تیز کرتا ہے، ویسے تو ہم مختلف انرجی ڈرنکس کے ذریعے اپنے جسم میں خون کو تیز کرتے ہیں مگر پستے میں قدرتی طور پر اس کام کو سرانجام دینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ پستے کے ذریعے چہرے کو تروتازہ اور شاداب بھی بنایا جاسکتا ہے، اس کے لئے کرنا صرف یہ ہے کہ ایک کھانے کا چمچ پستے کا پاؤڈر لیں، اسے 2 کھانے کے چمچ اصلی دودھ میں ملائیں اور پھر آدھا چمچ اصلی شہد بھی اس میں شامل کرلیں۔ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں نتیجہ آپ خود ہی مرتب کرلیں گے۔

اس کے علاوہ بھی آج شیف گلزار آپ کو پستے سے متعلق مختلف ٹوٹکے اور بیماریوں کے حل بھی بتارہے ہیں، ذیل میں دی گئی مکمل ویڈیو ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...