نئے چینی سال کے نشان آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

-فائل فوٹو

-فائل فوٹو

بیجنگ: چین کے نئے تقویمی سال کا آغاز 5 فروری کو ہوا ہے، جسے خنزیر یا سور کا سال قرار دیا گیا ہے۔

یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ چین کے نئے منطقہ البروج کے مطابق آپ کی پیدائش کس سال میں ہوئی اور وہ کس جانور کا سال تھا۔

Image result for chinese zodiac Pig

چین کے یہ بروج 12 جانوروں پر مشتمل ہیں اور ہر 12 سال بعد ایک جانور کی باری آتی ہے، یعنی جیسے موجودہ سال خنزیر کا سال ہے جو آخری بار 2007 میں آیا تھا۔

چین کی لوک روایات کے مطابق جانوروں کے سال کی ترتیب کا تعین ایک دوڑ سے ہوا تھا جو کہ ایک عقلمند چوہے نے ایک بیل پر چڑھ کر جیت لی، یہ چوہا اختتام تک بیل کی کمر پر چڑھا رہا اور فنش لائن سے پہلے اتر گیا۔

موجودہ سال جس جانور کا ہے چینی ماہرین اس سال پیدا ہونے والوں کے لیے بدقسمتی قرار دیتے ہیں، مگر یہ دیگر برسوں میں پیدا ہونے والوں کے لیے خوش قسمت بھی ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو چین کے ان بروج کے فوائد کے بارے میں کوئی سائنسی ضمانت موجود نہیں مگر تفریح کے طور پر آپ جان سکتے ہیں کہ کس سال پیدا ہونے والے افراد کی شخصیت کیسی ہوسکتی ہے۔

٭ چوہے کا سال

سال : 1912، 1924، 1936، 1948، 1960، 1972، 1984، 1996، 2008

Image result for chinese zodiac Rat

اس سال پیدا ہونے والے افراد عقلمند اور پرکشش ہوتے ہیں، ان کے اندر تجسس ہوتا ہے مگر اکثر اوقات دولت کمانے کے لیے عزم بہت زیادہ ہوتا ہے۔

٭ بیل کا سال

سال : 1913، 1925، 1937، 1949، 1961، 1973، 1985، 1997، 2009

Image result for chinese zodiac Ox

اس نشان کے تحت پیدا ہونے والے مستقل مزاج اور صاف گو ہوتے ہیں، وہ مضبوط عقیدہ رکھتے ہیں اور اپنے خیالات پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے دوسروں کو ضدی بھی محسوس ہوسکتے ہیں۔

٭ ٹائیگر کا سال

سال : 1914، 1926، 1938، 1950، 1962، 1974، 1986، 1998، 2010

Image result for chinese zodiac Tiger

اس سال میں پیدا ہونے والے افراد کو بہادر اور خودمختار سمجھا جاتا ہے، ان کے سوچ کی گہرائی اور جرات مندانہ اقدامات پر ان کا احترام کیا جاتا ہے مگر کئی بار وہ اپنی کامیابیوں پر دکھاوا بھی کرتے ہیں۔

٭ خرگوش کا سال

سال : 1915، 1927، 1939، 1951، 1963، 1975، 1987، 1999، 2011

Image result for chinese zodiac Rabbit

اس نشان کے تحت پیدا ہونے والے افراد مخلص ہوتے ہیں اور تنازعات میں الجھنے سے گریز کرتے ہیں، اگرچہ وہ کافی حساس بھی ہوتے ہیں مگر ان میں ہچکچاہٹ بھی کافی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اہم مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں۔

٭ ڈریگن کا سال

سال : 1916، 1928، 1940، 1952، 1964، 1976، 1988، 2000، 2012

Image result for chinese zodiac Dragon

ڈریگن کو طاقتور نشان کہا جاتا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے لوگ آسودہ حال تصور کیے جاتے ہیں۔ اس سال میں پیدا ہونے والے افراد توانائی اور جوش و خرش سے بھرپور ہوتے ہیں، وہ منافقت اور چغل خوری سے نفرت کرتے ہیں اور اکثر اوقات کچھ مغرور اور جلدباز بھی ثابت ہوتے ہیں۔

٭ سانپ کا سال

سال : 1917، 1929، 1941، 1953، 1965، 1977، 1989، 2001، 2013

Image result for chinese zodiac Snake

سانپ کو چینی عوام دانشمندی اور مزاح کی علامت سمجھتے ہیں، اور اکثر اس سال میں پیدا ہونے والوں پرمزاح اور فنون لطیفہ کی پیدائشی صلاحیت رکھنے والا سمجھا جاتا تھا، تاہم سانپ چونکہ وہمی بھی ہوتے ہیں تو اکثر وہ دوسروں پر شکوک بھی کرتے ہیں۔

٭ گھوڑے کا سال

سال : 1918، 1930، 1942، 1954، 1966، 1978، 1990، 2002، 2014

Image result for chinese zodiac Horse

اس نشان کے تحت پیدا ہونے والے افراد گرمجوش دال کا مالک اور تن آسان سمجھا جاتا ہے، خودمختاری ان کی سب سے بڑی مضبوطی ہوتی ہے مگر اکثراوقات وہ دیگر افراد سے کچھ زیادہ ہی بے تکلف ہوجاتے ہیں جو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔

٭ بکری کا سال

سال : 1919، 1931، 1943، 1955، 1967، 1979، 1991، 2003، 2015

Image result for chinese zodiac Goat

اس سال کے پیدا ہونے والے تنہائی پسند اور اپنے خیالات میں گم رہنا پسند کرتے ہیں، وہ تخلیقی سوچ کے مالک اور فنون لطیفہ کو سراہتے ہیں، اگرچہ وہ کفایت شعار اور محتاط ہوسکتے ہیں مگر متذبذب فطرت کے حامل بھی ہوسکتے ہیں۔

٭ بندر کا سال

سال : 1920، 1932، 1944، 1956، 1968، 1980، 1992، 2004، 2016

Image result for chinese zodiac Monkey

بندر کے نشان والے سال میں پیدا ہونے والے افراد ہنسنا پسند کرتے ہیں، عام طور پر متحرک اور خوش مزاج ہوتے ہیں مگر کئی بار وہ اپنی شخصیت پر کنٹرول کھو دیتے ہیں۔

٭ مرغے کا سال

سال : 1921، 1933، 1945، 1957، 1969، 1981، 1993، 2005، 2017

Image result for chinese zodiac Cock

اس نشان والے افراد دیانتدار، باریک بین اور محنتی ہوسکتے ہیں، وہ شاذ و نادر ہی اپنی زندگی میں دوسروں پر انحصار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ دوسروں سے تعلق میں بے صبر بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

٭ کتے کا سال

سال : 1922، 1934، 1946، 1958، 1970، 1982، 1944، 2006، 2018

Image result for chinese zodiac Dog

اس نشان کے برسوں میں پیدا ہونے والے افراد بہت زیادہ وفادار اور ہمیشہ چیزوں کو راز میں رکھتے ہیں، وہ زندگی کی مشکلات سے گھبراتے نہیں مگر اکثراوقات وہ بہت زیادہ فکرمند بھی رہتے ہیں۔

٭ خنزیر کا سال

سال : 1923، 1935، 1947، 1959، 1971، 1983، 1995، 2007، 2019

Related image

اس نشان والے افراد مہذب اور اچھے اخلاق والے ہوسکتے ہیں، وہ ہمیشہ دیگر کی غلطیوں کو معاف کردیتے ہیں ، جس کی وج ہسے اکثر لوگ انہیں سادہ لوح اور احمق بھی سمجھ لیتے ہیں۔

نوٹ: یہ معلومات محض تفریحاً فراہم کی گئی ہیں، ستاروں کی چال اور علم نجوم پر یقین رکھنا نبی کریم ﷺ کے حکم کے مطابق شرعاً شرک ہے

loading...
loading...