ارب پتی مردوں کی پسندیدہ بیگمات

Untitled-1

لندن: آپ کے دماغ میں ہوگا کہ ارب پتی مرد شادی کیلئے خوبصورت ترین خواتین کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن امرا کے رشتے کروانے والی ایک سویڈش نژاد برطانوی خاتون نے اس کے برعکس ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آدمی کو یقین ہی نہ آئے۔

ڈیلی میل کے مطابق  32 سالہ اینا بے نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ ارب پتی مرد شادی کیلئے زیادہ تر ایسی خواتین کا انتخاب کرتے ہیں جو زیادہ خوبصورت نہ ہوں اور لوگوں کی نظر میں کم دلکش ہوں۔

ارب پتی مردوں کے اس حیران کن رجحان کی وجوہات بتاتے ہوئے اینا بے کا کہنا تھا کہ بعض مرد عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ لاشعوری طور پر اس خدشے کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کی بیوی ان کے ساتھ بے وفائی نہ کرے اور انہیں چھوڑ کر نہ چلی جائے۔ چنانچہ وہ شادی کیلئے کم دلکش خاتون کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعض مرد حسد کی وجہ سے ایسی خاتون کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ دوسرے مرد ان کی بیوی کی طرف زیادہ متوجہ نہ ہوں۔

اینا بے کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرد طبعاً خوبصورتی پر عورت کی ذہانت، دانشمندی اوردوسروں کا خیال رکھنے جیسی خصوصیات کو ترجیح دیتے ہیں۔ بعض مردوں کا خاندانی پس منظر ایسا ہوتا ہے کہ وہ کم خوبصورت خواتین کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ ایسی عورت سے شادی کریں جو ان کے خاندان میں ضم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

بعض مرد خودپرستی کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں اور وہ اس لیے کم خوبصورت بیوی کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ وہ خود لوگوں کی توجہ کا مرکز رہ سکیں۔

loading...
loading...