چہرے کو پُر رونق بنانے کے گھریلو ٹوٹکے

skin

نیا سال شروع ہونے میں چند دن ہی رہ گئے ہیں اور نئے سال کے ساتھ تقریبات کا زور بڑھ رہا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت آپ کی جلد بھی کافی متاثر ہوتی ہے اور اتنی تازہ نہیں نظر آتی جتنا کہ اسے ہونا چاہیئے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ تھکی ہوئی خشک اور بے رونق جلد کا علاج آپ کے کچن میں موجود ہے۔ ہم نے کچن سے وہ تمام چیزیں کھوج نکالی ہیں جو آپ کے چہرے کی کھوئی ہوئی چمک، چکنائی اور لچک واپس لے آئیں گی۔

ٹماٹر اور شہد کا کلینزر

٭ شہد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ

٭ ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد 

٭ لیموں کا رس۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

شہد، ٹماٹر اور لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرلیں، یہ پیسٹ جلد کو صاف کرنے کے لئے بہترین کلینزر ہے۔اس کے علاوہ لیموں اور ٹماٹر جلد کی رنگت صاف کرکے اسے چمکدار بناتے ہیں۔ صرف 10 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں، پھر دھو کر ہلکے سے صاف کرلیں۔

بادام کا اسکرب

٭ بادام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام

٭ دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ (باداموں کو بھگونے کے لئے)

ترکیب:

اس کو تیار کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔ باداموں کو رات بھر کے لئے دودھ میں بھگو دیں۔ صبح تک بادام نرم ہو جائیں۔ باداموں کو دودھ سے نکال کرباریک پیس لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر آہستہ آہستہ مساج کریں اور پھر 10 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔ اب ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ آپ کا چہرہ اسکرب ہوکر صاف ہوجائے گا۔

کیلے کا فیس ماسک

٭ آدھا کیلا (میش کیا ہوا )

٭ انڈے کی سفیدی 1 عدد

٭ دہی 1 چمچ

ترکیب:

آدھا کیلا میش کرلیں ،انڈے کی سفیدی اور دہی کے ساتھ ملا کر لگائیں۔ 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ہلکے ہاتھ سے مل کر دھولیں۔

دودھ کا فیس ماسک

٭ دودھ 3 کھانے کے چمچ

٭ لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ

٭ ہلدی1 چٹکی

ترکیب:

سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں۔چہرے پر لگا کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں۔ٹھنڈے پانی سے دھو کر ہلکا سا خشک کرلیں ۔جلد کو چمکدار اور صحت مند بنانے کا تیز ترین طریقہ ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض ذاتی معلومات کیلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

loading...
loading...