آج کا ٹوٹکا: 3 سے 4 ٹماٹروں کا جوس روزانہ

tomatojuice

ٹماٹر بظاہر ایک انتہائی معمولی چیز نظر آتی ہے مگر قدرت نے اس میں بے انتہا افادیت پوشیدہ رکھی ہے۔ اگر ٹماٹر کو پکا کر استعمال کیا جائے تو اس کی صلاحیت میں کمی واقع ہوجاتی ہے جبکہ اسے جتنا زیادہ کچا استعمال کیا جائے یہ اتنا ہی فائدے مند ہے۔ اس میں بے تحاشہ منرلز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔

ہم میں سے زیادہ تر افراد وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے صبح کا ناشتہ ترک کردیتے ہیں حالانکہ ایسا کرنا صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو کچھ کھانے کا دل نہیں کرتا، ایسے افراد شیف گلزار کے آج کے بتائے ہوئے ٹوٹکے پر عمل کریں یہ نہ صرف ناشتہ ترک کرنے کی کمی کو پورا کرے گا بلکہ محض ایک ہفتے میں ایسے اثرات مرتب کرے گا جسے دیکھ کر آپ خود دم بخود رہ جائیں گے۔

ٹماٹر سے متعلق ٹوٹکے اور معلومات کو جاننے کے لئے ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...