پیراسیٹامول سے ضدی داغ صاف کرنے کا زبردست اور آسان طریقہ

Untitled-1

آپ نے زندگی میں کبھی نہ کبھی دوائی کے طور پر پیراسیٹامول تو کھائی ہوگی، لیکن اب ایک برطانوی خاتون نے اس کے ذریعے استری صاف کرنے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جان کر گھریلو خواتین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا۔

دی مرر کے مطابق اکثر خواتین استری گندی ہونے سے تنگ رہتی ہیں۔ جس کا حل برطانوی علاقے سمرسیٹ کی 36 سالہ رابیکا ہیرس نامی خاتون نے پیش کردیا ہے۔ رابیکا نے استری کے نیچے لگنے والی ضدی گرد، مٹی کو پیراسیٹامول کی گولی سے صاف کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے اوراس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ استری کو پلگ میں لگا کر گرم کرتی ہیں اور اسے الٹا کر گندے ہو جانے والے حصے پر ایک چمٹی کے ذریعے پیراسیٹامول کی گولی رگڑنی شروع کر دیتی ہے۔

 اس عمل سے استری پرجم کر سیاہ ہوچکی گرد اور دیگر داغ پگھلنا شروع ہو جاتے ہیں اور اس سے دھواں اٹھنے لگتا ہے۔ جوں جوں یہ پگھلتی جاتی ہے، رابیکا ایک کپڑے سے اسے صاف کرتی جاتی ہے اور پہلی گولی ختم ہونے پر ایک اور گولی لے کر باقی ماندہ میل بھی صاف کر دیتی ہے۔

اس حیران کن طریقے سے استری کا داغ انتہائی آسانی کے ساتھ یوں ختم ہو جاتا ہے، جیسے کبھی تھا ہی نہیں اور استری نئی جیسی چمکنے لگتی ہے۔

loading...
loading...