تین انڈے کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی ہوتی ہے

1496675109230

جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ زیادہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول  بڑھ جاتا ہے اورزیا دہ انڈے کھانا صحت کے لئے نقصان دے ہے مگر ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایک دن میں 2 یا 3 انڈے کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں اور ایک سے زائد انڈے آپ کی صحت کے لئے فائدے مند ہیں ۔ ذیل میں ایسے تین فائدے ہیں جو ایک سے زائد انڈے کھانے سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

دماغ کی فیٹی ایسڈ سے تحفظ

روزانہ 2 یا 3 انڈے کھانے سے جسم میں وہ ضروری غذائیت مل جاتی ہے جو کہ دماغ کو فیٹی ایسڈ سے محفوظ رکھتی ہے جس سے یاداشت ٹھیک رہتی ہے ۔

وٹامن ڈی

روزانہ 3 انڈے کھانے سے جسم کو اتنا وٹامن ڈی مل جاتا ہے جس سے جسم میں کیلشیم جذب ہوجاتا ہے اور آپ کے دانتوں اور ہڈیوں تک پہنچ جاتا ہے جس سے جسم صحت مند رہتا ہے ۔

کینسر کے خطرہ کو کم کرتا ہے

انڈے میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو فیٹی ایسڈ سے محفوظ رکھتے ہیں اور کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں ،ایک تحقیق میں یہ بات پتا چلی ہے کہ انڈے کھانے سے نوجوان خواتین میں چھاتی کے سرطان  کے خطرے کو 18 فیصد کم کرتے ہیں ۔

loading...
loading...