جوانی میں ہارٹ اٹیک کی وجوہات

heart

جیسا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ ہارٹ اٹیک  50 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے مگر آج دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان  20 سے 25 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کا شکار ہورہے ہیں  آخر ہارٹ اٹیک کن وجو ہات کی وجہ سے ہوتا ہے اس بات کی تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے ) نے کی ہے ۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے محققین نے  8 لاکھ  اسپتالوں  کی جانچ پڑتال کی اور اس بات کا پتا لگایا ہے کہ وہ کونسی 3 بڑی علامات ہیں جن کی وجہ سے نوجوان بھی دل کے مرض کا شکار ہورہے ہیں ۔

ذیل وہ تین علامات ہیں جن کی وجہ  سے نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک  ہورہا ہے۔

موٹاپا

ہائی بلڈ پریشر

ذیابیطس

خطرے کی علامات

دل کی شریان بند ہونے کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے  ، جب جسم میں  کولییسٹرول کی مقدارزیادہ ہوجاتی ہے تو اس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہے۔اسکے ساتھ ہی سگریٹ نوشی اور ذہنی  پریشانیوں کی وجہ سے بھی ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے اور اگر جسم میں  گُڈ  کولیسٹرول  کی کمی بھی ہارٹ اٹیک کا  باعث بنتی ہے ۔

کولیسٹرول کی مقدار پر کیسے قابو کیا جائے

اگر آپ کا کولیسٹرول  بڑھا ہوا ہے تو آپ کو اپنی صحت کے لئے اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا ۔کھا نے میں کم چکنائی والے گوشت کا استعما ل کریں اور  زیتون کے تیل کا استعمال کریں ۔

ان  اشیاء کا استعمال کریں جن میں اومیگا 3 موجود ہو جیسا کہ  سلمن مچھلی ،بادام  اور السی ۔

حل ہونے والے فائبر کا استعمال کریں جو پھلوں ، سبزیوں اور بینز میں پائی جاتی ہو۔

loading...
loading...