کھانے کے سوڈے اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال کریں اور کمال دیکھیں

backing

لیموں قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بے شمار فوائد سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اگر لیموں اور بیکنگ سوڈے (کھانے کے سوڈا) کو ایک ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو جسم میں کیسی حیران کن تبدیلی مرتب ہوتی ہے؟

اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو اس کے ایسے فوائد بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی باقاعدگی سے اس کا استعمال شروع کردیں گے۔

بیکنگ سوڈے کو عرف عام میں میٹھا سوڈا بھی کہا جاتا ہے، اس میٹھے سوڈے اور لیموں کے علیحدہ علیحدہ فوائد سے تو واقف ہوں گے ہی لیکن اگر انہیں ملاکر استعمال کیا جائے تو ان کی طاقت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔

سوڈے اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال تیزابیت کی کمی، نظام انہضام کی بہتری، قبض سے نجات، سینے کی جلن کے خاتمے، آنتوں کی سوزش سے چھٹکارے اور گردوں کی صفائی کا کام انجام دیتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ متعدد دیگر امراض سے بھی بچاتا ہے، اس نسخے کو تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک گلاس پانی میں آدھے لیموں کا رس نچوڑیں اور اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا شامل کرلیں۔

اب اسے اچھی طرح حل کرکے روز نہار منہ پئیں، ایک ہفتے تک اس عمل کو جاری رکھنے کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کریں اور پھر اسی طرح ایک ہفتے تک اس کا استعمال کریں۔

یہ نسخہ مدافعتی نظام کی بہتری کا باعث بھی بنتا ہے، اس سے جلد پر موجود جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ساتھ ہی یہ کینسر کے خلاف جسم میں مزاحمت کو پیدا کرتا ہے۔

اس نسخے کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں بھی افاقہ حاصل ہوتا ہے جبکہ موٹاپے کے شکار افراد کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ان کے لئے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔

اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنے جسم میں ایسی مثبت تبدیلیاں آتی دیکھیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے شیئر کیا گیا ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔

loading...
loading...