فالنگ اسٹار: سوشل میڈیا پر وائرل منہ کے بل گرنے کا نیا چیلنج

Untitled-2

ماسکو: آپ اور ہم آئے دن سوشل میڈیا پر عجیب و غریب رحجانات اور چیلنجز دیکھتے رہتے ہیں۔  آئس بکٹ چیلنج سے شروع ہونے والے یہ چیلنجز عجیب اور خطرناک صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔

تازی ترین صورت ھلا یہ ہے کہ اب روسی مالداروں نے منہ کے بل گرنے کا ایک نیا چیلنج تخلیق کرلیا ہے۔

روس میں انسٹا گرام پر منہ کے بل گرنے کا چیلنج تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

روس میں شروع ہونے والے اس چیلنج میں امیر کبیر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی لگژری کشتیوں، مہنگی کاروں اور ذاتی طیاروں کی سیڑھیوں پر اس طرح لیٹے نظر آتے ہیں کہ گویا وہ لڑکھڑاتے ہوئے اوندھے منہ گرے ہوں۔

یہ تصاویر فالنگ اسٹارز چیلنج کے ہیش ٹیگ سے  پوسٹ کی جارہی ہیں۔

انسٹا گرام پر شروع ہونے والے اس انوکھےچیلنج میں روسی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

گرنے والے اگرچہ حقیقت میں نہیں گرے ہیں لیکن وہ اوندھے منہ لیٹتے ہوئے اپنی پوزیشن کو اس طرح رکھتے ہیں کہ وہ ڈرامائی انداز میں بھی حقیقت سے قریب تر دکھائی دے۔

روسی امراء کی جانب سے اب ان تصاویر کا ڈھیر لگ گیا ہے جس میں مس یوکرین بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی ایک اور ماڈل ایریزونا میوس نے بھی ایک کوریئر کمپنی کی وین سے خود کو کچھ اسطرح گرایا ہے کہ جیسے وہ حقیقت میں گری ہوں۔

ایک تصویر میں شاپنگ مال کی لفٹ والی سیڑھیوں سے ایک خاتون کچھ اس طرح گررہی ہیں کہ اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

loading...
loading...