فریج میں کم وقت اور جگہ میں چیزیں کس طرح محفوظ کریں

fridge

آج ہم آپ کو اپنا فریج صحیح طریقے سے منظم کرنے کے آسان اور کاآمد طریقے بتائیں گے۔

فریج سے بو ختم کرنے کے لئے لیموں اور سرکے میں کپڑا بھگو کر فریج اچھی طرح صاف کریں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور کریں۔

فریج میں چیزیں محفوظ کرنے کا ایک اصول یہ ہے کہ چیزوں کو ان کے حساب سے محفوظ کیا جائے۔ جن چیزوں کو ذیادہ ٹھنڈک کی ضرورت ہے انہیں فریج میں پیچھے کی طرف رکھا جائے کیونکہ فریج کے پچھلے حصے میں ذیادہ ٹھنڈک ہوتی ہے بانسبت آگے کے۔

فریج میں جگہ کی کمی دور کرنے کے لئے چیزوں کو ہوا بند پلاسٹک بیگ میں رکھ کر فریج میں رکھیں۔ ان چیزوں میں فریج میں محفوظ کرنے والے مصالحے، ڈرائی فروٹ اور کٹی سبزیاں شامل ہیں۔ چٹنی وغیرہ میں استعمال ہونے والے سارے اجزاء ایک ہی پالسٹک بیگ میں محفوظ کرلیں۔ اس طرح جگہ اور وقت دونوں بچے گا۔

لیموں، مرچیں اور دیگر سبزیاں پلاسٹک کی چھوٹی ٹوکریوں  میں محفوظ کریں۔ یہ سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کی جاتی ہیں اس لئے ٹوکریوں میں رکھ کر انہیں کم وقت اور آسانی سے فریج سے نکالا جا سکتا ہے۔

فریج میں شیشے کی بوتلیں ایسے ہی رکھ دینے سے ہمیشہ ان کے گرنے یا پیچھے دھکیل دئے جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ ان بوتلوں کو بھی ایک ٹوکری میں رکھیں تاکہ انہیں آسانی سے نکالا جا سکے۔

فریج میں رکھے پیالے اور برتن ڈھکنے کے لئے دوسری پلیٹیں استعمال کرنے کے بجائے، پلاسٹک شیٹ استعمال کریں۔ پلاسٹک شیٹ انہیں مکمل طور پر ہوا سے بچائے گی اور فریج میں فضول جگہ بھی نہیں گھرے گی۔ یہ آدھے کٹے پھلوں پر لپیٹنے کے کام بھی آسکتی ہیں۔

Thanks to TOI

loading...
loading...