گاڑی میں ذیادہ وقت گزارنے والوں کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے

carایک نئی تحقیق کے مطابق گاڑی یا ہوائی جہاز میں گھنٹوں کا سفر کرنے والے افراد کے لئے ٹانگ، بازو یا رانوں میں خون کی گٹھلی بن جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گاڑی یا کسی بھی سواری میں ذیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کے اثرات جانچنے کے لئے تحقیق کاروں نے ایک زلزلے کے بعد ہونے والی کاروائیوں کی معلومات حاصل کی۔ لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ کر جن جگہوں پر پناہ لی تھی ان میں گاڑیاں سب سے ذیادہ تھیں۔

اس زلزلے کے بعد کے عرصے میں جتنے بھی لوگ ہسپتال میں داخل ہوئے ان میں 51 مریض رگوں میں خون جمنے یا خون کی گٹھلی بننے کی وجہ سے داخل کئے گئے تھے۔ ان مریضوں میں 42 افراد ایسے تھے جنہوں نے زلزلے کی وجہ سے گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے رات گزاری تھی۔

یہ نتائج لمبے عرصے تک گاڑی میں بیٹھے رہنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی ایک مثال ہیں۔ گاڑی میں ذیادہ دیر بیٹھے رہنے کی وجوہات کوئی بھی ہوسکتی ہیں۔ لیکن اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے مسائل سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔

اس لئے تجویز کیا جاتا ہے کہ گاڑی یا ہوائی جہاز کے لمبے سفر کے دوران یا بعد چہل قدمی اور جسم، خاص کر ٹانگوں کی حرکت بے حد ضروری ہے۔

Thanks to HT

loading...
loading...