بیکنگ سوڈا آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکتا ہے

main1

کیا آپ جانتے ہیں بیکنگ سوڈا نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیلے میں موجود اس تار نما چیز کو کبھی بھی نہ پھینکیں

آج ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جس سے آپ یقینا لاعلم ہوں گے۔

چمکدار دانت

Image result for bright teeth

بیکنگ سوڈا کا استعمال آپ کے دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بنا دیتا ہے۔ اگر آپ بیکنگ سوڈے کو ٹوتھ پیسٹ میں ملا کر 2 منٹ تک استعمال کریں اور اسی عمل ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن کریں تو آپ کے دانت روزبروز اچھے ہوتے جائیں گے لیکن اس کے غیر ضروری استعمال سے  گریز کریں۔

داغ، دھبوں اور دانوں کا خاتمہ

Related image

بیکنگ سوڈا چہرے سے دانوں کے خاتمے میں بھی بہت مفید ہے۔ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور اس میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو 2۔1 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں، یہ عمل ہفتے میں ایک سے دو بار کریں۔ داغ، دھبوں اور دانوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔

گورا رنگ

Image result for fair skin

رنگ گورا کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اسے پانی میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں، ایک سے دو منٹ تک انگلیوں سے مساج کریں اور ہفتے میں ایک سے دو بار اس عمل کو دھرائیں۔

ناخنوں کی خوبصورتی

Related image

اکثر لوگوں کے ناخن پیلے ہو جاتے ہیں، یا پھر فنگس کی شکایت ہوتی ہے تو ان سب مسائل کے حل کے لیے بھی آپ کو کسی ڈاکٹر یا حکیم کی ضرورت نہیں بلکہ صرف 2 بڑے چمچ بیکنگ سوڈا، 1 کپ ایپل سیڈر وینیگر میں شامل کریں اور 5 منٹ کے لئے اس مسکچر میں اپنے ناخنوں کو رکھیں، اس کے بعد ناخنوں کو اچھی طرح تولیے سےخشک کر لیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کیا جائے توبے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

سر سے خشکی کا خاتمہ

Related image

خشکی دور کرنے کے لیے بھی بیکنگ سوڈا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیکنگ سوڈا اور پانی 1:3 کے تناسب سے لیں،5  منٹ تک اسے سر میں لگائیں اور پھر دھولیں۔ مہینے میں کم از کم دو بار اس عمل کو دوہرائیں۔

بیکنگ سوڈا کے استعمال سے آپ کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، اور یہ معمولی سی چیز آپ کی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتی ہے۔

نوٹ: یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے براہِ مہربانی اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں۔

loading...
loading...