ستاروں کے وہ راز ، جو شاید آپ نہیں جانتے

feature

کہتے ہیں ستارے آپ کی شخصیت کا احوال بتاتے ہیں،یہاں تک کہ آپ کی زندگی کی دور تک نشاندہی کر دیتے ہیں۔ لیکن چونکہ مستقبل کا حال تو سوائے مالک حقیقی کے علاوہ کو ئی نہیں جانتا، لہذا اس بارے میں ہر کوئی اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں۔

آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو آپ کے ستاروں کے حوالے سے چند ایسے حقائق بتائیں گے کہ آپ بھی جان کے حیران رہ جائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آپ کے ستارے آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔۔۔

قوس(saggittarius)
اس برج کے لوگ بہت تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، ایسے افراد قانون اور آئین کے بہت پابند ہوتے ہیں اور ساتھ ساتھ مذہبی معاملات میں تھوڑے انتہا پسند ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایسے لوگ کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیںاورایسے افراد میں ر جسمانی ورزش کی طرف بھی رغبت پائی جاتی ہے۔اگر ایسے افراد کے چند منقی پہلو کو دیکھا جائے تو ایسے لوگ اکھڑ پن اور جارحیت جیسی عادات پائی جاتی ہیں۔

جوزا(gemini)
جن افراد کا برج جوزا ہوتا ہے وہ انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔اس برج کے لوگ بہت ملنساراور دوستی کرنے والے ہوتے ہیںاور ایسے افراد زیادہ سے زیادہ وقت اپنے دوست اور اہل خانہ کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔اس برج کے افراد میں سب سے بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ سست اور کاہل بہت ہوتے ہیں۔

اسد (leo)
اس برج کے لوگوں میں کئی اچھی اور بری عادات پائی جاتی ہیں۔اگر مثبت خصوصیات کی بات کی جائے تو اس برج کے لوگ بہت خود اعتماد، امن پسند، ہمدرد، محبت کرنے والے، محنتی ، رحم دل اور صاف گو ہوتے ہیں۔جبکہ اس برج کے لوگوں میں منفی خصوصیات بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔جیسے اس برج کے لوگ خود غرض، دل پھینک اور چالاک ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اسد برج کی خواتین کی مہمان نوازی قابل ذکر ہوتی ہے۔

سنبلہ(virgo)
اس برج کے لوگ میں ذہانت ، ایمانداری، سچائی ، خوش لباس اور انتھک محنت جیسی خصوصیات نمایاں ہوتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اس برج کے لوگ چرب زبان ، سست اور کاہل بھی بہت ہوتے ہیں۔اس برج کی خواتین بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں، ایسی خواتین کا گھر آپ کو ہمیشہ صاف ستھرا اور ترتیب والاملے گا۔

دلو (aquarius)
اس برج کے لوگوں میں خود مختاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔ان افراد کی سوچ بہت ترقی پسند ہوتی ہے، ایسے لوگ روایت پسند ہوتے ہیں اور فرسودہ طریقوں سے سخت بیزار ہوتے ہیں۔اس برج کے لوگوںکی یاداشت بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔

میزان(libra)
میزان برج کے لوگوں کی شخصیت بہت دلکش ہوتی ہے جو سب کو متوجہ کرتی ہے۔اس برج کے افراد مصالحت پسند طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، لوگوں کو ان سے توقعات بہت ہوتی ہیں اور وہ ان کو مایوس بھی نہیں کرتے۔

ثور(taurus)
اس برج کے لوگ تخلیقی ہوتے ہیں، اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد اچھے قنکار ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس برج کے لوگوں کو اگر کسی کام میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا تو وہ اس کام کو نہیں کرتے۔اس برج کے افراد قابل اعتبار بھی ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اس برج کا منفی پہلو یہ ہے کہ اس برج کے لوگوں میں ضد بہت ہوتی ہے اور اکھڑ پن بھی بہت ہوتا ہے۔

جدی(capricorn)
اس برج کے لوگ محنتی ہوتے ہیںاور ایسے افراد موقعے سے فائدہ اٹھانے میں اول ہوتے ہیں۔لیکن اس برج کے لوگوں میں چند پہلو بھی ہیں جن میں شک، خود غرضی اورضد شامل ہیں۔

عقرب(scorpio)
اس برج کے افرادروحانیت اور شدت پسند ی پائی جاتی ہے۔اس برج کے لوگوں میں قوت برداشت بہت زیادہ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ لوگ باہمت اور بے خوف قسم کے ہوتے ہیں۔اس برج کے لوگوں کو دھوکا دینا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

حمل(aries)
اس برج کے لوگ ہر وقت سر فہرست رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس برج کے لوگوں میں اپنے آپ پر سب سے زیادہ بھروسہ بہت ہوتا ہے۔اس برج کے لوگوں میں غصہ بھی بہت پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معاملات بگڑ بھی جاتے
ہیں۔

سرطان(cancer)
اس برج کے لوگ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار شخصیت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ اس برج کے لوگ دل کے صاف اور معصوم ہوتے ہیں، ان کو کچھ باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں لیکن ان لوگوں کی شخصیت اور دل دونوں بہت اچھے ہوتے ہیں۔

حوت(pisces)
اس برج کے لوگ تھوڑے خشک مزاج کے ہوتے ہیں۔اس برج کے لوگ بات بات پر ناراض بھی ہوجاتے ہیں ، اس کے علاوہ حوت برج کے لوگ موڈی بھی بہت ہوتے ہیں۔

loading...
loading...