یہ پڑھنے کے بعد آپ تربوز کے چھلکے کبھی نہیں پھینکیں گے

watermelon

تربوز میں وٹامنز اور معدنی اجزاء کا خزانہ چھپا ہوتا ہے، تاہم اس کے چھلکے کو سخت، بے مزہ اور ایک بیکار سی چیز تصور کیا جاتا ہے، لیکن شاید آپ کو اس شاندار چیز کے فوائد کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔ جی ہاں آج ہم آپ کو تربوز کے چھلکے کے ایسے فوائد بتانے جارہے ہیں جس کے بعد آپ بھی انہیں بیکار سمجھ کر نہیں پھینکیں گے۔

ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق تربوز کے چھلکے میں وٹامن اے، وٹامن بی سکس، وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیز اور زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ تما چیزیں تو اہم ہیں ہی لیکن تربوز کے چھلکے میں پائی جانی والی ایک اور بہت اہم چیز لائیکوپین ہے۔

یہ ایک ایسا جزو ہے جو انسانی جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرکے اسے طرح طرح کی بیماروں سے محفوظ رکھتا ہے۔ تربوز کے چھلکے میں سٹرولین بھی پایا جاتا ہے جو مسلز کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس کی سب سے بہترین خاصیت یہ ہے کہ ایک طرف تو یہ آپ کے مسلز بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر ساتھ ہی دوسری طرف چربی کم کرکے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ تربوز کے چھلکے کو استعمال کیسے کیا جائے تو اس کے لئے آپ سب سے پہلے اسے باریک باریک کاٹ لیں۔ اس کے بعد اگر آپ چاہیں تو اسے سلاد میں شامل کرکے کھا سکتے ہیں۔ سلاد میں شامل کرنے کے بعد آپ اسے کسی بھی کھانے کے ساتھ کھائیں گے تو یہ اچھا لگے گا یا تو پھر آپ صرف اس سادہ سلاد سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

loading...
loading...