یونیورسٹی کا انتخاب کرتے وقت دھیان میں رکھنے والی 10 باتیں

Untitled-1

کالج کے اختتام پریونیورسٹی کا انتخاب کرنا مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے۔ دیکھنے میں تو تمام ہی یونیورسٹیز خود کو اچھا ثابت کرنے کے لیے مارکیٹنگ کے بہترین  حربے استعمال کرتی ہیں

جن کے باعث اس بات کا تعین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کس یونیورسٹی کا انتخاب ہمارے لئے درست ثابت ہوگا۔

اگر آپ ٹاپر ہوں تو کسی بھی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لینا کوئی مشکل بات نہیں ہوتی ، قابلیت کی وجہ سے آپ کو دوسروں سے امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔لیکن اگر  آپ ایک اوسط درجے کے طالب علم ہوں تو  غلط یونیورسٹی کا انتخاب آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو  کچھ ایسی اہم باتیں بتائیں گے جو یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طالب علموں کے لئے   جاننا بہت ضروری ہیں۔

٭ کیا یونیورسٹی  ہائیر  ایجوکیشن کمیشن(HEC) سے منسلک ہے؟

٭ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں یونیورسٹی کا نمبر کیا ہے؟

٭ یونیورسٹی کی مارکیٹ میں ویلیو ہے بھی یا نہیں ؟

٭ کیا پڑھائی کےاختتام پر یونیورسٹی طلبہ کو  روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے؟

٭ مختلف شعبوں میں اساتذہ کی تعداد کتنی ہے ،اور ان کا طالبہ علموں کے ساتھ رویہ کیسا ہے؟

٭ لوگ اس یونیورسٹی سے متعلق کیا  رائے رکھتے ہیں؟یہ جاننے کا سب سے بڑا زریعہ سوشل میڈیا ہے۔

٭  یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں PHD کرنے والے طلبہ کی تعداد کتنی ہے؟ اس سے پتا چلے گا کہ  اس  جامعہ میں تحقیقی کاموں پر بھی زور دیا جاتا ہے یا نہیں۔

٭ کیا یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریاں  متعلقہ حکام سے تصدیق یافتہ ہیں؟

٭  یونیورسٹی میں طلبہ کی آسانیوں کے لئے پڑھائی کی جدید سہولیات موجود ہیں بھی یا نہیں؟

٭ آپ مستقبل میں کس طرح کی نوکری کرنا پسند کریں گے؟

loading...
loading...