کیا آپ بھی باڈی اسپرے استعمال کرتے ہوئے یہ غلطیاں کرتے ہیں؟

bodyspry

پسینے کی بو کسی بھی انسان  کیلئے شرمندگی کا باعث ہوتی ہے،عام طور پر پسینہ  گرمیوں میں آتا ہے   جبکہ پسینے میں موجود جراثیم بو پیدا کرتے ہیں ۔

پسینے  کی بو ختم کرنے  کیلئے  لوگ  پرفیوم ،باڈی اسپرے  یاڈیوڈرنٹ کا استعمال کرتے ہیں ،اچھے اور معیاری باڈی اسپرے  آپ کو پورا دن  تازگی کا احسا س دلاتے ہیں جبکہ انہیں استعمال کرنے سے پسینہ بھی کم آتا ہے اور بو بھی ختم ہوجاتی ہے ،لیکن کیا  آپ بھی ڈیوڈرنٹ استعمال کرتے وقت  نیچے دی گئی یہ غلطیاں تو نہیں کرتے ؟

٭ڈیوڈرنٹ  ہمیشہ خشک جلد پر استعمال کریں ،کیونکہ آپ جیسے ہی شاور لے کر یا نہا کر آتے ہیں آپ کی  جلد گیلی ہوتی ہے ،لہٰذا اس وقت  ڈیوڈرنٹ   زیادہ اثر دار نہیں رہتا۔

٭مردحضرات شیو کرنے کے فوراً بعد ڈیوڈرنٹ استعمال کرنے سے گریز کریں ،خاص طور پر اس وقت جب آپ شیو کرنے کیلئے کسی ایسی پروڈکٹ کا استعمال کررہے ہوں جس میں الکحل کی مقدار  زیادہ پائی جاتی ہو۔

٭ڈیوڈرنٹ کو بار بار  لگانے سے گریز کریں ،یہ طریقہ مسکارا لگانے   کیلئےتو ٹھیک ہے لیکن ڈیوڈرنٹ لگانے کیلئے نہیں ،ڈیوڈرنٹ کی ایک  تہہ آپ کو سارا دن تازگی کا احساس دلاتی ہے ،اگر آپ ایک  بار ڈیوڈرنٹ لگانے کے بعد  دوبارہ  پرانی تہہ پر لگائیں گے تو یہ  موثر نہیں رہے گا۔

٭عام طور پر کلون  یا ڈیوڈرنٹ  لوگ  صبح کے وقت لگاتے ہیں لیکن یہ زیادہ اثر دار اس وقت ہوتا ہے جب آپ کو پسینہ نہ آرہاہو یا اس کی مقدار کم ہو اور ایسا عموماً شام کے وقت ہوتا ہے لہٰذا سونے سے قبل ڈیوڈرنٹ لگائیں اس طرح یہ صبح تک کار آمد رہے گا۔

٭ ڈیوڈرنٹ کو روازنہ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کا جسم ان پروڈکٹس کا عادی  ہوجائے گا ڈرماٹولوجسٹ ایلیسا باربرا کے مطابق  ڈیوڈرنٹ  کو 48 گھنٹوں کے اندر استعمال کریں۔

٭ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی جلد کیلئے کون سا پروڈکٹ صحیح ہے ،غلط   چیز استعما ل کرنے سے آپ کو نقصان بھی ہو سکتا ہے ،لہٰذا ڈیوڈرنٹ خریدتے وقت خیال رکھیں کہ  یہ آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہو۔

٭عام طور پر ملنے والے  ڈیوڈرنٹ 20 فیصد  پسینہ  کم کرتے ہیں جبکہ  طبی مشورے سے خریدے گئے ڈیوڈرنٹ 30 فیصد تک پسینہ کم کرتے ہیں ،لہٰذا  ڈیوڈرنٹ خریدتے وقت اپنی جلد کی مناسبت  اور طبی مشورے کو ضرور مد نظر رکھیں۔

thanks to:rd.com

نوٹ :اس تحریر پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں شکریہ