کھانے میں پانی کی جگہ چائے استعمال کریں اور کمال دیکھیں

tea2

چائے ہماری زندگیوں میں اس طرح شامل ہوگئی ہے کہ اس کے بناء گزارہ مشکل ہوجاتا ہے ،آفس  میں کام کرنے سے لے کر گھریلو خواتین تک  ہر کوئی چائے کا دیوانہ ہے  ،لیکن لوگ اسے صرف پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں ،جبکہ چائے کو مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،یہاں چائے کو مختلف طریقوں سے پکانے کے  طریقے پیش کیے جارہے ہیں ،جس سے کیلوریز کم کرنے میں مدد ملے گی۔

٭پاستا رائس اور مختلف قسم کے اناج  روایتی طور پر  پانی کے ساتھ پکائے جاتے ہیں یا انہیں پکانے کیلئے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے ،لیکن اب پانی کی جگہ چائے استعمال کرکے دیکھیں۔

کرین بیری،آڑو،چائے،پودینہ اور لیموں  یہ تمام اجزاء ذائقے کیلئے استعمال ہوتے ہیں  اس کے ساتھ چینی کی جگہ شہد   استعمال کریں ،اس کے علاوہ   لیمن ٹی(لیموں کی چائے)میں چاول ڈال کر پکائیں اس طرح ایک بہترین ترکی ڈش بنے گی ،جبکہ اوٹ میل(دلیا)، آڑو کی چائے  ساتھ ملاکر  پکائیں  اور کھائیں، یہ آپ کے بہترین دن کی شروعات کیلئے بہت اچھا ہے۔

٭اپنے پسندیدہ ذائقے والی چائے میں آئس کیوبز(برف کے ٹکڑے)ڈالیں اور اسے  پلاسٹک کے بیگ میں فریز کردیں،اس سے آپ بہت ہی مزیدار سی اسموتھی بناسکتے ہیں،اس کے علاوہ 3 کپ پھل اسٹرابیری،رس بیری،لیونڈر،پودینہ اور ایک کپ  گرین ٹی لیں اور اسموتھی بنالیں۔

٭گرین ٹی کا پاؤڈر(سفوف)  اپنے اندر  بہت سے صحت بخش اجزاء لیے ہوتا ہے ،یہ کینسر جیسے موذی مرض  سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے ،اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتاہے ،اسے آئس کریم کے اوپر اسپرنکل کریں (چھڑکیں)، سلاد کے اوپر چھڑک کر کھائیں  یا اسموتھی میں استعمال کریں  یہ ہر طرح سے فائدے مند ہے۔

٭چائے کے پتے بھی کم فائدے مند نہیں ،سوپ میں چائے کے پتے ڈالیں  اور استعمال کریں،اس کے علاوہ  بھاپ میں بنے ہوئے کھانے  (سی فوڈ) میں کسی بھی قسم کے چائے کے پتے (جیسمین،گرین ٹی )ڈالیں ، یہ ہر طرح سے ایک بہترین انتخاب ہوگا۔

٭اپنے پسندیدہ  ذائقے والی چائے کا ایک کپ لیں ،اور اس میں بلیک چیری بیری،دار چینی،الائچی اور ادرک  ڈالیں پھر اس میں تھوڑا سا پکانے کا تیل ڈالیں ،اپنے پسندیدہ ہربز ڈالیں ،آپ کا خود سے بنایا گیا چائے کا اچار تیار ہے۔

نوٹ :اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں 

thanks to:rd.com