کان کے پیچھے بننے والی گٹھلی کے 7  گھریلو علاج

8

ایپیڈرموائڈ سسٹس یعنی کان کے پیچھے گٹھلی کی موجودگی لوگوں میں نسبتاً  پائی جاتی ہے۔ یہ گٹھلی تکلیف دہ نہیں ہوتی اور اسے عام طور پر علاج کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

البتہ اس کے ظاہر ہونے یا اس میں انفیکشن ہوجانے پر لوگ اسے  نکلوا دینے کا انتخاب کرتے ہیں۔ حالانکہ اسے ختم کرنے کی اور بھی بہت سی سہولیات موجود ہیں، پھر بھی زیادہ تر لوگ قدرتی طور پر اسکے ختم ہونے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔

:گھر بیٹھے کان کی گٹھلی کا علاج

خوش قسمتی سے کان کے پیچھے کی گٹھلی کا علاج گھر میں موجود عام اشیاء کے ذریعہ ممکن ہے۔ گٹھلی کے آسان علاج کے لئے ان کچھ طریقوں کو ملاحظہ کریں۔

ایپل سیڈر ونیگر

ایپل سیڈر ونیگر میں موجود ایسیٹک ایسڈ سسٹس(گٹھلی) کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ جراثیم کو مارنے اور انفیکشن ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ ونیگر روزانہ متاثرہ جلد کے حصے پر لگا کر پٹی باندھی جائے تو محض ایک ہفتے کے اندر زخم بھر جائے گا اور جلد پہلے کی طرح صحت مند ہوجائے گی۔

ایلو ویرا

عرصہ دراز سے ایلو ویرا جلد کے امراض  اور جلد کو تروتازہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گٹھلی ختم کرنے کے لئے اس پر ایلو ویرا کا گودا  لگایا جا سکتا ہے یا پھر زیادہ تیزی سے نتائج حاصل کرنے کے لئے ایلو ویرا کا جوس بھی پیا جا سکتا ہے۔

دودھ

گٹھلی ختم کرنے کے لئےدودھ کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہے۔ رات کے وقت دودھ میں بھگویا ہوا ٹی بیگ گٹھلی پر لگایا جائے اور صبح تک لگے رہنے دیا جائے۔ مسلسل استعمال سے جلد نتائج حاصل ہونگے۔

شہد

شہد، ویٹ گراس اور کیلے کا پیسٹ گٹھلی ختم کرنے میں مدد یتا ہے۔ رات بھر پیسٹ کو جلد پر لگا کر کپڑے سے ڈھانپ دیں اور عمل کچھ ہفتوں تک جاری رکھیں۔

گل قاصدی (ڈینڈیلیئن)

ایک کھانے کا چمچ گل قاصدی اور بنفشہ گٹھلی کے پیدا کردہ انفیکشن سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔ دونوں پھولوں کو 45 منٹ ابلتے پانی میں پکائیں اور چھان کر ٹھنڈا کرلیں۔ دس دن تک دن میں چار مرتبہ پئیں۔ اس کے علاوہ اسے گٹھلی پر لگایا بھی جاسکتا ہے۔

اپسم نمک

باتھ ٹب میں نیم گرم پانی لے کر اس میں اپسم نمک اچھی مقدار میں حل کریں اور اس پانی سے نہائیں۔ گٹھلی کی سوزش اور درد میں واضح کمی آجاۓ گی۔

ارنڈی کا تیل (کاسٹر آئل)

ارنڈی کا تیل گرم کر کے گٹھلی پر لگائیں اور گرم کپڑے یا گرم پانی سے سکائی کریں۔

بشکریہ : hangovercure