چہرے کے اضافی بالوں اور روؤیں سے گھر بیٹھے نجات پائیں

remedies

جسم کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں چہرے پر موجود بال ذیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔ ان بالوں کی ذیادتی کی وجہ سے خواتین کی ظاہری خوبصورتی پر اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی ان بالوں کی وجہ سے بار بار بیوٹی پارلر جانے سے گھبراتی ہیں تو ہم آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں جو اس مسئلے کے لئے انتہائی کارآمد ہیں۔

چینی اور لیموں کا رس

دو کھانے کے چمچ چینی میں لیموں کا رس اور 8 سے 9 کھانے کے چمچ پانی ملائیں۔ اس محلول کو ابال آنے تک چولہے پر گرم کریں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔ چمچے سے اس محلول کو بالوں والے حصوں پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس  کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے گول متحرک انداز میں دھو لیں۔ چہرے کے بال اس میں چپک کرآسانی سے بغیر تکلیف دیئے اتر جائیں گے۔

Related image

لیموں اور شہد

یہ طریقہ بھی ویکسِنگ کے متبادل استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دو کھانے کے چمچ چینی، لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد آپس میں ملائیں۔ اس محلول کو چولہے پر تین منٹ تک گرم کریں۔ اگر پتلا کرنا ہو تو اس میں پانی شامل کریں۔اس کے بعد محلول کو ٹھنڈا کرلیں۔ چہرے کے بالوں پر مکئی کا آٹا لگائیں اور بالوں کے رُخ پر اس محلول کو اس کے اوپر لگا لیں۔ کاٹن کا کپڑا یا ویکسِنگ اسٹرپ کی مدد سے اس کو بالوں کی مخالف سمت کھینچ لکر اتار لیں۔

Related image

جو کا دلیہ اور کیلا

دو کھانے کے چمچ جو کا دلیہ ایک کیلے کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔ اس پیسٹ کو بالوں والے حصوں پر لگائیں۔ 15 منٹ تک اس سے جلد پر مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ دلیے سے بنا یہ اسکرب نہ صرف چہرے کا روؤاں ختم کرے گا بلکہ جلد کو قدرتی چمک بھی عطا کرے کا۔

Related image

آلو اور دالیں

ایک کھانے کا چمچ شہد، لیموں کا رس اور پانچ کھانے کے چمچ آلو کا رس ملائیں۔ ساتھ ہی رات بھر بھیگی ہوئی اپنی مرضی کی دالیں گرائنڈ کریں، اور اس میں آلو کے رس والا محلول ملا دیں۔ چہرے کے متاثرہ حصوں پر یہ پیسٹ 20 منٹ کے لئے لگائیں اور سوکھنے کے بعد دھو لیں۔

Related image

انڈے کی سفیدی اور مکئی کا آٹا

ایک کھانے کا چمچ مکئی کا آٹا اور چینی انڈے کی سفیدی میں ملائیں۔ یہ محلول چہرے کے بالوں والے حصوں پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد بغیر پانی استعمال کئے اتار لیں۔ انڈے کی سفیدی سوکھ کر بالوں کو جکڑ لیگی۔ اس لئے اسے اتارنے سے بال بھی اتر جائیں گے۔ خیال رہے کہ انڈے کی سفیدی کیل مہاسوں والی جلد کے لئے مناسب نہیں ہے۔

Related image

Thanks to TOI