چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے 8 مفید گھریلو ٹوٹکے

rat

سردیاں اب ہمارے گھروں میں بھی دستک دے رہی اور یہی موقع ہوتا ہے جب مختلف جانور آپ کے گھروں کے کھانچوں میں رہنے کے لئے جگہ ڈھونڈتے ہیں۔ انہی جانوروں میں ایک جانور چوہا بھی ہے جو اکثر گھر کے کونے کھانچوں میں چھپ کر اپنا گھر بنالیتا ہے اور کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور گھر کی دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

آج ہم آپ کو چوہوں سے نجات حاصل کرنے کے 8 گھریلو اور انتہائی مفید ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں۔ ہمیں امید ہے آپ ان ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے چوہوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

پودینے کا تیل

Image result for peppermint oil

چوہوں کو پودینے کے تیل کی بو بالکل بھی پسند نہیں اسی لئے اگر آپ ان سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روئی میں پودینے کا تیل لگا کر جہاں سے چوہا گزرتا ہو وہاں مختلف مقامات پر اسے رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے چوہے بھی غائب ہوجائیں گے اور گھر بھی مہکتا رہے گا۔

آلو

p

آلوؤں کا پاؤڈر ہر اس جگہ چھڑکیں جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ چوہے گزرتے ہوں۔ جیسے ہی چوہا ایک بار اسے کھالے گا اس کی جلد اور آنتیں پھولنے لگیں گی اور بالآخر وہ مر جائے گا۔
پیاز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

چوہوں کو پیاز کی بو بھی بالکل پسند نہیں، اسی لئے اگر آپ چوہوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ گھر میں نئی پیاز رکھیں۔

پلاسٹر آف پیرس وِد چوکو پاؤڈر

cp

آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ تھوڑا پلاسٹر آف پیرس لیں، پھر اس میں کچھ چوکو پاؤڈر ملائیں اور چوہوں کی گزر گاہ پر پھیلادیں۔ جیسے ہی چوہا اس کو کھائے گا وہ فوراً پانی پینے کے لئے باہر کی جانب بھاگے گا اور جیسے ہی چوہا پانی پیئے گا وہ مر جائے گا۔

لال مرچ

سرخ مرچیں-فائل فوٹو

سرخ مرچیں-فائل فوٹو

چوہوں کو اپنے گھر سے دور کرنے کا یہ سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے۔ مرچوں کو چھڑکنے کا طریقہ قدیم زمانے سے استعمال ہوتا آرہا ہے یہ طریقہ کیڑے مکوڑوں کو پودوں سے دور رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مرچوں کو چوہے کے داخلی راستے پر چھڑک دیں اس طرح آپ کو اس سے نجات مل جائے گی۔

لہسن

garlic

آپ چوپ ہوئے لہسن کو پانی کے ساتھ چوہے کے داخلی گزرگاہ پر رکھ دیں۔ اس کے علاوہ آپ لہسن کی پوتھی کو بھی رکھ سکتے ہیں۔

لونگ یا لونگ کا تیل

Image result for Cloves or clove oil

چوہوں کو لونگ بھی بالکل نہیں بھاتی، اسی لئے گھر میں موجود سوراخوں کے قریب لونگ کو کپڑے میں باندھ کر رکھ دیں چوہے نہیں آئیں گے۔

امونیا

Image result for ammonia spray

چوہوں کو اسٹرونگ بو سے سخت نفرت ہوتی ہے۔ اسی لئے امونیا کو مختلف چیزوں میں چھڑک کر ان کی پسندیدہ جگہوں پر رکھ دیں چوہے غائب ہوجائیں گے۔

Thanks to timesofindia