چاولوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

rice

چاول نہایت ہلکی پھلکی غذا ہے جسے بڑوں کے ساتھ بچے بھی بے انتہا شوق سے کھاتے  ہیں،لیکن وہ افراد جو وزن کی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں انہیں اکثر چاولوں سے پرہیز کے مشورے دئیے جاتے ہیں۔

چاولوں میں چکنا ئی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن کاربوہائیڈریٹ  پایا جاتا ہے جو وزن میں زیادتی کا سبب بنتا ہےلیکن کچھ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ چاول کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔

اسٹارچ

چاولوں میں اسٹارچ موجود ہوتا ،جب چاولوں کو بطور غذا استعمال کیا جا تا ہے تو اسٹارچ ہضم ہوکر شکر کی صورت اختیار کرلیتا ہے،اور شکر چکنائی میں تبدیل ہوجاتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

سری لنکا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اگر چاولوں کو پکاتے وقت نیچے دیا گیا سادہ اور آسان طریقہ اختیار کیا جائےتو یہ اسٹارچ انسانی جسم کے لیے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔

ناریل کا تیل

ایک تحقیق کے مطابق اگر چاولوں کو پکاتے وقت اس میں  ناریل کا تیل ڈالاجائے  تو اس سے چاولوں کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے،چاولوں کو ابالتے وقت پانی میں تھوڑا سا ناریل کا تیل ڈالیں،پھر انہیں فوراً ہی فرج میں ٹھنڈا کرلیں،اور 12 گھنٹوں بعد استعمال کریں ۔اس طریقے سے چاولوں میں موجود کیلوریز  10 سے 12 فیصد تک کم ہوجائے گی اور اسٹارچ کی غذائیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا  جس سے جسم کو نقصان کے بجائے فائدہ پہنچے گا۔

healthyandnaturalworld.comبشکریہ

نوٹ:یہ آرٹیکل محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے اس پرعمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں