ناریل تیل کے 5 غلط استعمال

Untitled-3

خواتین  ناریل کے تیل کو مختلف چیزوں میں استعمال کرتی ہیں، اور اسے جلد کی حفاظت اور بالوں کی خوبصوتی بڑھانے کا اہم زریعہ سمجھا جاتا  ہے۔

یقیناً ناریل تیل میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں، پر   کئی بار ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ کس چیز کو کہاں استعمال کرنا چاہیئے۔ ہم میں سے کئی لوگ ناریل تیل کوغلط  استعمال کر لیتے ہیں جو بعد میں ہمارے لئے پریشان کن ثابت ہوتا ہے۔

٭ موسچرائیزر کےطور پر

ناریل تیل  کو موسچرائیزر کے متبادل  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ اس کا استعمال جلد کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ناریل تیل  جلد کے مساموں میں داخل ہو کر انہیں بند کردیتا ہےاور کیل مہاسوں کا سبب بنتا ہے۔

٭ میک اپ کے بعد کلینزنگ

ناریل تیل  واٹر پروف میک کیلئے ایک بہترین  ریموور ثابت ہوتا ہے،  اس کا استعمال جلد کو نقصان پہنچائے  بنا  میک اپ کو بآسانی  ہٹاسکتا ہے۔لیکن میک اپ  ہٹانے  کے بعد اسے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

٭ سن اسکرین کے طور پر

ناریل تیل میں سورج کی مضر صحت  شعاعوں  سے بچانے والی خصوصیات  موجود نہیں ہوتیں، اس لئے اسے سن اسکرین کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔دھوپ میں اس کا استعمال جلد کو جھلسا کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

٭ ٹوتھ پیسٹ کے طور پر

ناریل تیل دانتوں کو سفید اور منہ کی بدبو کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے،لیکن روزانہ  ٹوتھ پیسٹ یا ماؤتھ واش کی جگہ اس کا استعمال کرنا یقیناً بہت بڑی بے وقوفی ہے۔ تحقیق کے مطابق،ناریل تیل منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کاخاتمہ اس طرح نہیں کرتا جیسے ایک اچھا ٹوتھ پیسٹ کرسکتا ہے ۔

٭ ہیئر ماسک

اکثر آپ نے سناہوگا کہ ناریل تیل بالوں کو نرم و ملائم  بنانے کے لئے بہت مفید ہے،لیکن یہ سب کے لئے یکساں طور پر مفید نہیں ہوتا۔وہ لوگ جن کے بال موٹے اور گھنے ہوتے ہیں انہیں کچھ وقت بعد اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ناریل تیل کا استعمال ان کےبالوں کو  صحت بخشنے کے بجائے  مزید  روکھا کر رہا ہے۔