مرد حضرات کی فیشن میں کی جانے والی 10 غلطیاں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

خواتین کے فیشن تو عموما آپ نے بہت سنے ہونگے لیکن آج ہم آپ کو مردوں کے فیشن سے متعلق کچھ اہم معلومات فراہم کر رہے ہیں ۔  مرد حضرات فیشن کرتے وقت کیا غلطیاں کرتے ہیں ؟

ٹراؤزر 

11

ہمیشہ ایسے ٹراؤزر کے استعمال سے گریز کریں جن کے پائینچے ڈھیلے ہوں کیوں کہ اب یہ  نہ صرف پرانہ فیشن تصور کیا جاتا ہے بلکہ یہ ڈھیلے پائینچوں والا ٹراؤزر آپ کے جوتوں کی خوبصورتی بھی ختم کر دیتا ہے ۔ 

غلط سائز

22

کپڑے خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں  کہ کپڑا ہمیشہ آپ کے سائز کا ہو  اپنے سائز سے بڑا کپڑا یا چھوٹا کپڑا آپ کی شخصیت کو متا ثر کرتا ہے ۔ 

سوٹ کا انتخاب 

33

سوٹ کیلئے رنگ ، سائز ، اور معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔  لہذا اس کو بنوانے اور اس کی خریداری کے وقت ان چیزوں کا خاص خیال رکھیں ۔ 

شرٹ کو باہر اور اندر کر کے پہننے کا فرق 

44

 آفس کے استعمال کیلئے پہنی جانے والی شرٹ ہمیشہ اندر کر کے پہنی جانتی ہے جبکہ ڈیزائن والی  جیزس پر پہننے والی شرٹ باہر کی جانب  رکھ کر پہنی جاتی ہے ۔ 

اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ جینز پر پہنی جانے والی شرٹ کا ایک اپنا مخصوص سائز ہوتا ہے ۔ 

چشمے 

55

اکثر لوگ  مختلف اقسام کےچشموں کا استعمال لازمی کرتے ہیں ۔ لیکن بہت کم لوگ یہ بات سمجھتے ہیں ان چشموں کا آپ کے چہرے کے مناسبت سے ہونا انتہائی لازم ہوتا ہے ۔ چہرے کی مناسبت سے لیئے گئے چشمے نہ صرف آپ کے چہرے پر پر وقار نظر آتے ہیں بلکہ آپ کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ کر دیتے ہیں ۔ 

وی گلا 

66

وی گلے کا استعمال آپ کی مرضی اور پسند پر مبنی ہے  یا پھر اس کو موسم کے تحت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کا استعمال کم ہی کرنا چاہیئے۔ 

غلط ٹائی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹائی کا استعمال سوٹ کے ساتھ لازمی کیا جاتا ہے  لیکن اس بات کا خیال رکھا چاہیئے کہ ٹائی زیادہ چوڑی نہ ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلی ہو بلکہ ٹائی ہمیشہ درمیانی اور سوٹ کے اعتبار سے  رنگ کی مناسبت کی ہو نا چاہیئے۔ 

جھریوں والی ٹی شرٹ 

88

شرٹ ہو یا ٹی شرٹ ہمیشہ استری کے بعد پہنیں 5 منٹ کی استری آپ کی شخصیت  کے وقار میں مزید اضافہ کرتی ہے ۔ 

زیادہ رنگ کے کپڑے

99

کیا آپ خود کو اس دور میں ایک جوکر بنانا چاہتے ہیں ؟   لازمی بات ہے نہیں ۔ تو ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کے آپ کا کپڑا وقت اور تہذیب کی مناسبت سے ہو تاکہ آپکی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔ 

غلط جوتے 

10

جوتے ہمیشہ کپڑوں کی مناسبت سے پہنے جاتے ہیں جینز پر اسپورٹس اور ڈریس پینٹ پر سادہ جوتوں کا استعمال کیاجاتا ہے ۔   

بشکریہ wittyfeed