لِپ بام کے 5 حیرت انگیز استعمال

Untitled-2

لپ بام میں موسچرائیزنگ اجزاء موجو د ہوتے ہیں ، جو آپ کے ہونٹوں کوخشک ہونے اور پھٹنے سے بچاتے ہیں۔ عموماً سردیوں میں لپ بالم کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے، لیکن گرمیوں میں یہ ہمارے لئے ایک   غیر ضروری چیز ثابت ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو لپ بام کو استعمال کرنے کے ایسے طریقے بتائیں گے جو صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی لب بام استعمال کرنے پر مجبور کر دینگے۔

٭گھنگریالے بالوں کے لئے

بالوں کو جمانے کے لئے اکثر لوگ  ہیئر اسپرے  اور ہیئر آئل وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ،لیکن یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گےکہ آپ  لِپ بام کو ہاتھوں پر مل  کر بالوں کو جمانے کے لئے استعما ل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے بالوں کو نقصان بھی نہیں پہنچاتی۔

٭ بِکھری بھنویں

بکھری بھنویں ٹھیک رکھنے کے  لئے اب آپ کو  آئی برو جیل خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ،کیونکہ آپ  یہ کام لِپ بام کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔

٭   چمکدار ُلک کے لئے

  منہ  پر فاؤنڈیشن  لگانے کے بعد گالوں پر ہلکی سی لِپ بام لگالیں۔اس سے آپ کے گالوں پر چمک پیدا ہوجائے گی۔

٭ پر فیوم کی دیرپا خوشبو کے لئے

آپ دیرپا خوشبو کے لئے اپنی کلائیوں پر  پرفیوم  لگاتے ہیں،لیکن اگر آپ اس خوشبو کو مزید دیر تک لگائے رہنا چاہتے ہیں تو  پرفیوم لگانے سے پہلے کلائیوں پر لِپ  بام لگا لیں۔

٭ کہنیوں، ایڑھیوں اور ٹخنوں  کی نرمی کے لئے

جسم کے ان حصوں کو زیادہ نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے کہنیوں ،ٹخنوں اور ایڑھیوں پرلِپ بام کا استعمال  خشکی اور روکھے پن کو ختم کر کے انہیں نرم بناتا ہے۔

بشکریہ thehealthsite

loading...
loading...