طالب علموں کیلئے دنیا کی بہترین جگہ

Untitled-1

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق فِن لینڈ دنیا بھر کے طالب علموں کے لئے بہترین جگہ ہے۔ جانتے ہیں کیوں؟

کیونکہ فن میں طالب علموں کوصرف کبھی کبھی ہی ہوم ورک دیا جاتا ہے۔ اس کے بجائے کھیلنے کودنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

فن لینڈ میں تمام اسکولوں کا اپنا ایک الگ ٹائم ٹیبل ہوتا ہے، جس میں ہر 45 منٹ  پڑھائی کے بعد 15 منٹ کھیلنے کے لئے مختص ہوتے ہیں۔

فِن لینڈ کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ہر طالب علم اونچے معیار تک پہنچنے کے قابل ہوتا ہے۔ اس لئے سات سال کی عمر تک کے  بچوں کو پرِی اسکول میں داخل کروایا جاتا ہے۔ اور انہیں پڑھائی میں مدد بھی فراہم کے جاتی ہے تاکہ سیکھنے کے عمل کو دلچسپ اور آسان بنایا جاسکے۔

منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ کلچر فِن لینڈ کے مطابق، فن لینڈ میں نجی اسکول نہیں ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ فِن لینڈ میں تمام بچوں کو تعلیم کی یکساں سہولیات میسر ہوتی ہیں۔

فن لینڈ میں ٹیچنگ ایک باعزت اور معقول تنخواہ والا پیشہ ہے۔ یہاں کے اساتذہ انتہائی قابلِ بھروسہ اور پیشہ ور ہیں۔

بچوں کے لئے یہ سہولیات صرف ہائی اسکول تک ہی محدود نہیں ہوتیں، بلکہ یہاں یونیورسٹی میں بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

آرگنائزیشن آف اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیو یلپمنٹ(او ای سی ڈی) کے مطابق، فِن لینڈ اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک اعشایہ دو فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے جبکہ او ای سی ڈی کے باقی ممالک تعلیم پر صفر اعشاریہ آٹھ فیصد خرچ کرتے ہیں۔

بشکریہ World Economic Forum

loading...
loading...