صحت مندناخن چاہتے ہیں تو ان 5چیزوں پر عمل کیجئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماہرین کہتے ہیں کہ آئرن ، کیلشیم والی غذاؤں کو بڑھانےاور ناخنوں پر زیتون کے تیل کامساج کرنے سے آپ کے ناخن صحت مند رہتے ہیں۔

ہم  آپ کو  بتاتے ہیں ناخنوں کی صحت کے متعلق کچھ ایسی ٹپس جن کے روزمرہ استعمال سے آپ کے ناخن صحت مند چمکدار دکھائی دیں  گے۔

بار بار نیل پولش کے استعمال کرنے سے آپ کے ناخنوں کا رنگ ڈھل جاتا ہے۔ ہفتے کم از کم  میں تین بار لیموں کو اپنے ناخن پر ملنے سے پیلاہٹ سے نجات ملتی ہے۔

ہر ایک دن چھوڑ کر اگلے دن تین سے پانچ منٹ تک زیتون یا ناریل  کے تیل سے اپنے نا خنوں  کا مساج کرنے سےان میں نمی بڑھ جاتی ہے۔ اس عمل کودہرانے سے آپ کے ناخن چند ہی دنوں میں چمک جائیں  گے۔

ناخنوں پر بار بار پانی لگنے سے ناخن  سوکھ جاتے ہیں  ۔ لہٰذا ان میں قدرتی نمی بر قرار رکھنے کیلئے  کسی بھی اچھے تیل سے روزانہ ناخنوں کا مساج کریں۔ ناخنوں کا نیم گرم تیل سے مساج کرکے  ساری رات کیلئے چھوڑ دینے سے ناخن ملائم رہتےہیں اور ہاتھ  نم رہتے ہیں۔

آئرن ، کیلشیم ، زنک اور وٹامن اے، سی، ڈی، اور ای کی متحمل غذاؤں کا استعمال بڑھائیں ۔ یہ ساری چیزیں صحت مند ناخنوں ضروری ہیں۔

ناخنوں کی صفائی رکھیں ۔ ناخنوں پر کیمیکل لگانے سے گریز کریں۔ ناخن صاف اور  خشک رکھیں۔

بشکریہ زی نیوز