سردیوں میں وزن بڑھنے کی 5 اہم وجوہات

smain

ہر فرد اس بات سے اتفاق کرے گا کہ جو کپڑے ہم سردیوں سے کچھ وقت پہلے خریدتے ہیں وہ ہمیں سردیوں میں تنگ ہوجاتے ہیں کیونکہ سردیوں میں اکثر وزن بڑھ جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے  کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، یا نا چاہتے ہوئے بھی ہم گرمیوں کے مقابلے سریوں میں موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟

تو آیئے آج ہم آپ کو سردی کے موسم میں وزن میں اضافے کی 5 اہم وجوہات بتائیں گے۔ یہ وجوہات جان کر اپنی ان غلیطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں اور ان چاہے وزن کو بڑھنے سے روکیں۔

٭زیادہ سونا

Related image

سردیوں میں زیادہ سونے کے عمل کو سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر کہتے ہیں۔ چونکہ اس موسم میں سورج کی روشنی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت اور مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردیوں میں اکثر صبح غنودگی کے عالم میں ہمارا دل نہیں کرتا کہ بستر سے باہر نکلیں، نیند پوری نہیں ہوتی اور دل کرتا ہے کچھ دیر اور سوجائیں۔ ایسا صرف سورج کی کم روشنی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث ہوتا ہے۔

٭ جسمانی ورزش نہ کرنا

Image result for no exercise

سردیوں میں صبح اُٹھنا کافی مشکل کام ہے اور اس سے زیادہ مشکل کام صبح اٹھ کر جسمانی ورزش یا سیر کے لئے جانا۔ ورزش وزن کو کم کرنے اور چست بنانے کے لئے بہت اہم ہوتی ہے لیکن سردیوں میں دل کرتا ہے کہ صرف گھریلو سرگرمیوں میں مصروف رہیں جیسے کہ خواتین کے لئے کھانا بنانا، فلمیں دیکھنا، کتابیں پڑھنا وغیرہ اور یہ سب چیزیں ہمیں سست بنا دیتی ہیں، اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

٭ زیادہ کھانا

Image result for eating too much

سردیوں کے دوران انسانی جسم میں میٹابولزم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بار بار بھوک کا احساس ہوتا ہے۔ گرمیوں کے مقابلے سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے۔اس موسم میں جسم میں گرماہٹ پیدا کرنے کے لئے چاکلیٹ، سوپ، چربی والی چیزوں اور تلی ہوئی چیزوں کا زیاہ استعمال کیا جاتا ہے جو وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

٭ موٹے کپڑوں کا استعمال

Image result for warm clothes to wear fat people

سردی سے بچنے کے لئے موٹے کپڑوں کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اس لئے اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ اگر ہمارا وزن بڑھ بھی جائے تو بڑی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سردیوں میں کچھ بھی کھانے سے پہلے یہ نہیں سوچتے کہ یہ کھانا ہمیں موٹا بھی کرسکتا ہے۔ کیونکہ ہمیں پتا ہوتا ہے کہ ہم سردیوں میں اپنے موٹاپے کو گرم کپڑوں کے ذریعے چھپا سکتے ہیں۔

٭ تہوار اور شادیوں کے مواقع

Image result for christmas celebration

سردیوں کو اکثر شادیوں کا سیزن بھی سمجھا جاتا ہے، اس موسم میں شادیاں، کرسمس اور نئے سال کے جشن جیسے بہت سے خوشی کے مواقع بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان سب موقعوں پر مٹھائیاں، چربی والے کھانے اور تلی ہوئی چیزوں استعمال بہت عام سی بات ہوتی ہے ہم چاہتے ہوئے بھی یہ سب کھانے سے خود کو نہیں روک پاتے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہو ہی جاتا ہے۔

Thanks to thehealthsite

loading...
loading...