زندگی  کو آسان بنانے کی 10 مفید ٹپس

designtehinkingprincipal-e1489074016450

ہم بعض اوقات زندگی آسان بنانے کے لئے مشکل طریقے اختیار کرتے ہیں جبکہ آسان  طریقے ہمارے سامنے ہی ہوتے ہیں۔

ہم آپ کو  10  ایسی  ٹپس بتائیں گے  جس پر عمل کر کے  آپ اپنی  روز مرہ مشکلات آسان کر سکتے ہیں۔

 ۔ سپر مارکیٹ میں سستی چیزیں خریدنے سے قبل   اوپر والے شیلف کا انتخاب کیجئے کیونکہ   سستے پروڈکٹس آپ کی آنکھوں کے سامنے نہیں رکھے جاتے۔

۔ موم بتی   کو اگرجلانے سے قبل  فریج میں  چند گھنٹے رکھا جائے تو وہ زیادہ دیر چل سکتی ہے ۔

۔ پرنٹر کی  سیاہی کے معیار کو جانچنے کے لئے سب سے پہلے گوگل کے لوگو کا پرنٹ نکالیں کیونکہ گوگل کے لوگو میں وہ تمام  ضروری  رنگ موجود ہیں۔

۔  جتنا جلدی آپ کھاتے ہیں اتنازیادہ آپ کا وزن بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق  جلدی کھانے والے لوگوں کا وزن  ایک مہینہ میں چار پاؤنڈ بڑھ جاتا ہے جبکہ ان کےبرعکس وہ لوگ جو آہستہ کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن صرف 1.5 پونڈ بڑھتا ہے۔

۔ کیلے کو خوشی کا پھل کہا جاتا ہے،   ناشتے میں صرف ایک کیلا کھانے  سے  آپ  کی  طبعیت میں بہتری آتی ہے اور  یہ پھل دن بھر کے منفی  جذبات سے  بھی آپ کو بچائے رکھتا ہے۔

۔ اگر مچھر آپ کو کاٹ لے تو اب پریشانی کی بات نہیں ،  متاثرہ جگہ پر گرم چمچ لگانے سےزخم کا اثر  اور کھجلی دونوں ختم ہوجائیں گی۔

۔ دن کے وقت آرام کرنے سے یاداشت تیز ہوتی ہے اور دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

لیکن یاد رہے  9 کہ گھنٹے سے زیادہ سونا قوت مدافعت کی کرگردگی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

۔  اگر آپ کچھ یاد کرنے کی کوشش میں  الجھے ہوئے ہیں تو اپنی مٹھی  بند کرلے اس سے آپ کی دماغ کی کارکردگی بڑھ جائیں گی اور آپ کی یاداشت بہتر ہوگی۔

۔ سونے سے پہلے ایک کپ سبز چائے پینے سے جسم سے کیلوریز ختم ہو جاتی ہیں جبکہ   میٹابولزم بڑھ جاتا ہے۔

۔ جب آپ بےچین  محسوس کریں  تو  دہی کا استعمال کریں  یا پھر دو چمچ میوے کھائیں،اس غذاء میں  امائنو ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ،   جو آپ کو  سکون فراہم کرتی ہے اور  آپ کو بےچینی سے نجات ملتی ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ