زردی کی رنگت بتاتی ہے کہ انڈہ صحت مند مرغی کا ہے یا نہیں

eggs

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ہمارے جسم کے لئے انڈوں کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔ لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ جو انڈے آپ بازار سے لارہے ہیں وہ اچھی کوالٹی کے ہیں؟ یا وہ انڈے صحت مند مرغی کے ہیں بھی یا نہیں؟ نہیں معلوم تو پریشان نہ ہوں اس چھوٹے سے مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ اچھی اور خراب کوالٹی کے انڈوں میں فرق کرنے کے مجاز ہوجائیں گے۔

ایک عورت تین مختلف مقامات سے انڈے خرید کر لائی ایک کارٹن اس نے مقامی کسان سے لیا(یہ انڈے خالص دانہ کھائی ہوئی فری رینج مرغیوں کے تھے)، دوسرا کارٹن اس نے مارکیٹ سے لیا جبکہ تیسرا کارٹن ایک بڑی چین سپر مارکیٹ سے خریدا گیا۔

2

اس عورت نے پہلے کارٹن سے انڈے نکالے اور توڑ کر فرائنگ پین میں ڈالا پھر دوسرے کارٹن سے نکال کر اسے بھی فرائنگ پین میں ڈال دیا۔ پہلے دو انڈوں کو فرائنگ پین میں توڑنے کے بعد جب اس نے تیسرے کارٹن (جو بڑی چین سپر مارکیٹ سے لیا گیا تھا) سے انڈا نکال کر توڑا تو اس نے ان انڈوں کے درمیان فرق کو محسوس کیا۔

آپ ان زردیوں کی مختلف رنگتوں کو دیکھ سکتے ہیں، جو انڈہ کسان سے براہ راست لیا گیا تھا اس کی زردی دوسروں کو مقابلے میں زیادہ گہری رنگت کی ہے جبکہ بقیہ دونوں کی رنگت ہلکی پیلی ہے۔

3

گہری زرد رنگت والی زردی وہ ہے جسے ہر شخص کھانا چاہتا ہے کیونکہ جتنا زیادہ رنگت زرد ہوگی اس کی غذائی اہمیت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ جیسا کہ مختلف تحقیقوں میں ثابت ہوچکا ہے کہ ان میں وٹامنز اور اومیگا تھری کی مقدار زیادہ جبکہ کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔

لیکن اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ زردی کی رنگت میں یہ فرق کیوں ہوتا ہے تو اس کی وجہ مرغی کا کھانا ہے فری رینج مرغیاں کجو ہوتی ہیں وہ مختلف اناج اور کیڑے مکوڑے وغیرہ کھا لیتی ہیں جو انڈوں میں مزید غذائیت پیدا کردیتے ہیں جبکہ مارکیٹ سے جو انڈے ملتے ہیں وہ ان مرغیوں کے ہوتے ہیں جو صرف فیکٹری فوڈ کھاتی ہیں۔

اور یہ بات تو سب ہی کو معلوم ہے کہ جتنی مرغی صحت مدر ہوگی انڈے بھی اتنے ہی طاقتور ہوتے ہیں اور یہی صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔ تو ہمیشہ ان انڈوں کو تلاش کریں جن کی زردی کا رنگت زیادہ گہری ہو۔

Thanks to providr.com

loading...
loading...