روز رات کو ایک ہی وقت آنکھ کھلنے کی 6 وجوہات

Untitled-3ماہرین کے مطابق رات کے بیچ میں نیند ٹوٹ جانے کے 4 سے 6 اتفاق عام ہوتے ہیں۔ اور نیند سے جاگنے کے بعد آسانی سے نیند آجانا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ نیند سے جاگ کر فوراً نہیں سو پاتے تو یہ بات کچھ خاص وجوہات کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہی وجوہات رات کو آپ کی پُر سکون نیند میں مخلل ہوتے ہیں۔

ماحولیاتی شور

اگر آپ کی رہائش شہر کے ایسے حصے میں ہے جہاں رات دن ٹریفک اور مختلف قسم کا شور برپا رہتا ہے تو یہ بھی آپ کی نیند کا معیار خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کانوں میں ایئر پلگز استعمال کریں۔ یہ آپ کو ارد گرد کے شور سے محفوظ رکھیں گے۔ اس کے علاوہ دیواروں میں ساؤنڈ پروف سسٹم بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سانس کی نالی میں رکاوٹ

اس کیفیت میں سانس کی نالی میں مکمل یا جزوی رکاوٹ سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے۔ اس کی علامات میں بے تحاشا نیند غالب ہونا، سردرد، منہ میں خشکی اور طبیعت میں چڑچڑاہٹ شامل ہیں۔

اس کیفیت کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہترین حل ہے۔

لیٹنے کا انداز

آج ہم آپ کو ان وجوہات کے بارے میں بتائیں گے۔

 کے گدے اور تکئے پر بھی توجہ دینا ضروری ہے کہ کیں یہ چیزیں نیند میں آپ کو بے آرام تو نہیں کر رہیں۔شدید تھکن، سردرد، سینے میں جلن اور کمر یا گردن کا درد وہ علامات ہیں جو غلط طریقے سے  لیٹنے یا سونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بستر

اُلٹی کروٹ سے لیٹنا نظام ہضم اور دوران خون درست کرتا ہے۔ قلبی اور مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے ذہن کو بھی صحت مند اور تازہ دم بناتا ہے۔

اگر آپ اپنے لیٹنے کے طریقے کو مکمل طور پر تبدیل نہیں کر سکتے تو ان باتوں پر عمل کریں۔

کمر کے بل لیٹنے والے افراد لیٹتے وقت اپنے گٹھنوں کے نیچے تکیہ رکھ لیں۔ اس طرح نچلی کمر سے وزن کم ہوجائے گا۔

اگر آپ کروٹ کے بل لیٹتے ہیں تو اپنے اوپر والے بازو کے نیچے اور دونوں گٹھنوں کے بیچ میں ایک ایک تکیہ رکھ لیں۔

اگر آپ پیٹ کے بل لیٹتے ہیں تو تکیے کا استعمال نہ کریں۔

ٹانگوں میں بیچینی

رات کے وقت نیند ٹوٹنے کی سب سے عام وجوہات میں ٹانگوں میں محسوس ہونے والی بیچینی ہے۔ یہ ایک اعصابی مسئلہ ہے جس میں ٹانگوں میں مسلسل ایسا احساس ہوتا ہے کی ٹانگیں کسی جگہ سے لٹک رہی ہیں۔

اس بیچینی کو دور کرنے کے لئے مساج، معتدل درجے کی ورزش اور نیم گرم پانی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

کمرے کا درجہ حرارت

سوتے وقت کمرے کا درجہ حرارت بلکل مناسب ہونا چاہیئے۔ نیند میں خلل پڑنا یا تو شدید سردی لگنے یا گرمی لگنے کے باعث ہوسکتا ہے۔

سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے نہانا اس مسئلے کے لئے بے حد کارآمد ہے۔ نیم گرم پانی پہلے جسم کے درجہ حرارت کو بڑھا دیگا اور نہانے کے بعد جسم بلکل مناسب درجہ حرارت پر آجائے گا۔

موبائل کا استعمال

سونے سے پہلے موبائل کا استعمال آپ کی نیند پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ موبائل کی موجودگی بار بار اسے دیکھنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس لئے سونے سے ایک دو گھنٹے پہلے اسے بند کر دیں یا خود سے دور کسی جگہ رکھ دیں۔

Thanks to Brighside

loading...
loading...