دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کیلئے 5 اہم میک اپ ٹپس

Untitled-1

دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اچھی طرح بناؤ سنگھار کرسکیں، لیکن کچھ میک ٹپس ایسی ہیں جو خواتین کو کم وقت میں بہتر دکھا سکتی ہیں۔

آج کی تیزرفتار زندگی میں خواتین ملازمت کے لیے گھر سے باہر نکلتی ہیں تو دھوپ، دھواں اور آلودگی ان کے چہرے کو گہنا دیتی ہے۔

پھر دفاتر میں ہمہ وقت مصروف خواتین اپنے روپ سے بے پرواہ رہتی ہیں اور میک اپ سے یوں دور رہتی ہیں کہ اس کے لیے وقت نہیں ملتا۔

لیکن 5 اہم میک اپ ٹپس انہیں دوبارہ تازگی اور ایک نیا روپ دے سکتے ہیں۔

مسکارے کا جادو

Image result for maskara for office women

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھیں بڑی اور واضح دکھائی دیں لیکن بدنما نہ لگیں تو اس کا حل صرف دو منٹ میں موجود ہے۔ صرف ایک بار مسکارا کو دوبارہ پلکوں پر لگا کر چھوڑدیں اور فوری طور پر آنکھوں کو ایک خوبصورت نکھار دیں۔

اسموکی آنکھوں سے دور رہیں

Image result for No smokey eyes for office women

اگر آپ کسی محفل اور پارٹی سے براہِ راست آفس آئی ہیں تو  یاد رکھیں، دفتر میں اسموکی آئیز کے لئے کوئی جگہ نہیں، کیونکہ وہاں اس طرح کا میک اپ مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ اس لیے فوری طور پر دھواں دار آنکھوں والا میک اپ دور کریں۔

قدرتی اور گلابی بلش

Image result for Natural blush for office women

اگر آپ چہرے سے بورہورہی ہیں تو پلیز اس پر مزید رنگ نہ لگائیں۔ اپنے گالوں پر قدرتی گلابی (نیچرل روزی) بلش لگائیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

گلیٹر ہونٹ بالکل نہیں

Image result for no Glitter lip gloss for office women

دفتر اور کام کی جگہ پر ہونٹوں کو بہت چکمدار نہ رکھیں۔ اس لیے غیرچکمدار اور بغیر گلیٹر کی لِپ اسٹک استعمال کریں۔ اس کےعلاوہ اینٹ اور سرخ رسبری والی لپ اسٹک سےگریز کریں۔ ایک تویہ کام کے مقام پر عجیب لگتی ہیں اور دوسری جانب ان کے نقوش پانی کے گلاس اور کافی کپ پر ثبت ہوجاتے ہیں۔

ناخنوں کے لیے ہلکے شیڈ

Image result for light nail shades for office women

آج کل نیل آرٹ کا رواج ہے جو دفاتر کے لیے ضروری نہیں۔ کام کے مقامات پر اپنے ناخن صاف رکھیں۔ فرنچ مینی اختیار کریں یا پھر ناخنوں پر ہلکے شیڈ استعمال کریں۔ یعنی آڑو (پیچی) اور دیگر سافٹ پیسٹل رنگ استعمال کریں۔